ETV Bharat / city

Delimitation Commission Gets 2 Months Extension: حد بندی کمیشن کو دو ماہ کا مزید عرصہ دیا گیا - جموں و کشمیر کی نئی اسمبلی حلقے

مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حد بندی کمیشن کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع عمل میں لائی Delimitation Commission Gets 2 Months Extension گئی۔ اس سے پہلے حد بندی کمیشن کو مارچ 2022 میں اپنی رپورٹ پیش کرنی تھی۔

delimitation-commission-on-j-and-k-gets-two-months-extension
حد بندی کمیشن کو دو ماہ کا مزید عرصہ دیا گیا
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 5:50 PM IST

مرکزی حکومت نے منگل کے روز حدبندی کمیشن کی میعاد میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ حد بندی کمیشن کو جموں وکشمیر کے اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی از سر نو تشکیل دینا Delimitation Commission Gets 2 Months Extension ہے۔

مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حد بندی کمیشن کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع عمل میں لائی گئی۔

مارچ 2020 میں تشکیل دیے گئے مذکورہ کمیشن کو گزشتہ برس بھی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک سال کا عرصہ بڑھا دیا گیا تھا۔ کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کی سابق جج رنجنا پرکاش ڈیسائی کر رہی ہیں جب کہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا اور جموں وکشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کمیشن کے ممبر ہیں۔

گزشتہ ہفتے حد بندی کمیشن نے اپنی مسودہ رپورٹ میں جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی نظر ثانی کی پیش کی تھی جب کہ مسودہ رپورٹ کو تجاویز کے لیے مرکزی زیر انتظام خطے کے 5 ایسوسی ایٹ ممبران کو بھیج دیا تھا۔ تاہم اس مسودہ رپورٹ کو سیاسی، سماجی اور دیگر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں اس وقت کوئی قانون ساز اسمبلی نہیں ہے اور خطے کا نظم ونسق مرکز کے زیر انتظام چل رہا ہے۔

حد بندی ایک قانون ساز ادارہ کے ساتھ کسی ملک، ریاست یا خطے کے علاقائی حلقوں کے حدود طے کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.