ETV Bharat / city

رامبن: قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں دو کی موت، دو زخمی - latest news Ramban

جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ضلع رامبن میں دیر رات کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں موقع پر ہی دو لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ زخمی دو افراد کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Jk-ram-01-Two killed two injured road accident at digdool on NH 44 Ramban -jk10007

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 12:28 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک و دیگر دو شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

ایس ایس پی رامبن پی ڈی نیتیا کے مطابق گزشتہ شب کار نمبر Jk02AA-7607 سرینگر سے جموں کی جانب جارہی تھی کہ رامبن کے نزدیک ڈیگڈول کے مقام پر ڈرائیور تیز رفتار کار پر کنٹرول نہ رکھ سکا، جس سے گاڑی سڑک سے گہرے نالے میں جاگری۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ دو کمسن بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی خبر ملتے ہی آرمی، پولیس افسران، ایس ڈی آر ایف اور سیول کیو آر ٹی رامبن نے بچاؤ مہم شروع کرکے زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: رامبن: مکان کی دیوار گرنے سے دو مویشی ہلاک، کئی زخمی

ہلاک ہونے والوں کی شناخت امتیاز احمد قادری (40) ولد غلام رسول قادری ساکن بٹپورہ کنہ بل اننت ناگ، جب کہ ایک لڑکی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت اہل حدیث پورے مسلمانوں کی جماعت ہے: مولانا غلام مدنی

سرکاری ملازمین پر سخت قوانین کا اطلاق اختلاف پر قدغن لگانا ہے: حریت کانفرنس

زخمیوں کی شناخت موسین احمد (5) ولد امتیاز احمد قادری، عنایت احمد (20) ولد امتیاز احمد قادری ساکنان بٹپورہ کھنہ بل اننت ناگ ضلع ہسپتال رامبن میں زیر علاج ہیں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.