ETV Bharat / city

راجوری: محکمۂ ریونیو کی 6 ای سروس کا آغاز - जिला विकास आयुक्त राजेश कुमार

گڈ گورننس اور کام میں شفافیت کی طرف ایک اور قدم کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے آج محکمۂ ریونیو کی چھ ای سروسز کا آغاز کیا۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 9:39 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش کمار نے آج محکمۂ ریونیو کی 6 ای سروسز کا افتتاح کیا ہے۔ شروع کی گئی چھ ای سروسز میں ایس سی، ایس ٹی سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، شادی سرٹیفکیٹ، انکم سرٹیفکیٹ، قانونی وارث سرٹیفکیٹ اور او بی سی، آر بی اے ۔اے ایل سی سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجیش کمار شون نے کہا کہ ضلع انتظامیہ راجوری نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات کی فراہمی کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں جو کہ عوامی فلاح و بہبود کی خدمات کو موثر اور شفاف انداز میں عام لوگوں تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں آئی ٹی سے چلنے والی سہولیات کے لیے تکنیکی مدد کے انتظام اور فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے پر این آئی سی کو سراہا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان ای خدمات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:راجوری: پولیس اور فوج کی مشترکہ کوشش سے بھاری رقم برآمد

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی، پون کمار اے سی آر، طاہر مصطفیٰ ملک اے سی ڈیفنس، سلیم قریشی ڈی ایس ای او، بلال راشد میر ڈی آئی او این آئی سی، مظفر میر اور اے ڈی آئی او این آئی سی اور اشونی شرما نے بھی تقریب میں شریک کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.