رام بن: دیگر کئی ناگزیر وجوہات اور گرونائی وباء کی وجہ سے گذشتہ کئی سالوں سے التواء میں پڑے تحصیل جمعیت اہلحدیث رام بن کی صدارتی انتخاب، مرکزی قیادت اور ضلعی ذمہ داران کی موجودگی میں میٹنگ پیر کو عمل میں آیا، جس میں اعجاز احمد گنائی کو صدر تحصیل منتخب کیا گیا۔ ماسٹر حفیظ الرحمن گنائی کو نائب صدر تحصیل اور شمس الدین کنوچ کو سیکریٹری، نصیر احمد رونیال کو آرگنائزر، حسیب الرحمن رونیال نائب آرگنائز منتخب کیا گیا۔
وہیں دیگر عہدہ داران میں مشتاق احمد بالی کو خزانچی، زبیر احمد کٹوچ کو ناظم مالیات، محمد اشرف بٹ ریاضی کو ناظم تبلیغ، ماسر محمد یوسف کنوچ کو محاسب، ماسٹر مجد سلیم کو ناظم تعلیم، چودھری بشیر کو ناظم نشر و اشاعت، بہار احمد رویال المشفی کو نائب ناظم تعلیم مقرر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: 'مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، علماء کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش'
اس موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد گنائی نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے یہ کمیٹی علاقے میں کام کرے گا، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے اندر دینی ہییت کو فروغ دیا جائے۔ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے جماعت کی خدمات کا احاطہ کئے ہوئے بلا امتیاز اس کے فلاح انسانیت کے حوالے سے کردار، دعوتی سرگرمیوں اور تنظیمی یکجہتی پر مشتمل خدمات کو دہراتے ہوئے استحکام تنظیم کومتاثر کرنے والے چند عناصر کی ریشہ دوانیوں سے باخبر رہنے پر ضرورت پر زور دیتے ہوئے مریخ پر استحکام تنظیم کے لئے کام کی ضرورت کو اجا گر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل
وہیں صدر، جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر مولانا غلام محمد بٹ مدنی نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کسی خاص طبقے کی جماعت نہیں ہے بلکہ پورے مسلمانوں کی جماعت ہے، جس کا مشن اللہ اور محمدﷺ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کا کام کرتا ہے۔
مولانا غلام محمد بٹ مدنی صدر، جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے شکریہ کے ساتھ میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا۔