ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے ترال کے ایک دور افتادہ علاقے بھٹنور اور کارمولہ کا دورہ کیا اور وہاں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔
لوگوں نے اپنے مسائل سے اے ڈی سی کو آگاہ کیا، شبیر احمد رینا نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور ان کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس دوران انہوں نے گجر بستی کارمولہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ دنوں ایک مقامی کے گھر میں آگ لگی تھی۔ متاثرہ کنبے سے مل کر ان کی مدد کی یقین دہانی کرائی ساتھ ہی Red-cross فنڈز سے متاثرہ کنبے کو دس ہزار روپے دیے۔
اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ کنبہ کی آنے والے دنوں میں اور بھی مدد کی جائے گی۔ بعد میں اے ڈی سی، برن وارڈ علاقے میں بھی وفد سے ملے، جہاں انہوں نے سڑک کے مسائل کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔