ETV Bharat / city

کم خرچ میں شادی کرنے کا انوکھا پیغام - اجتماعی شادی اسکیم

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں میرج بیورو کے ذریعہ دوسروں کی شادی کرانے والے ایک جوڑے نے اجتماعی شادی پروگرام میں پہنچ کر شادی کی۔ کم سے کم خرچ میں سادگی سے شادی کرنے کا پیغام دیا۔

marriage bureau couple
کم خرچ میں شادی
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:08 AM IST

میرج بیورو چلاکر دوسروں کے رشتہ کروانا اور شادی کروانا تو آپنے بہت سنا ہوگا لیکن میرج بیورو چلاتے ہوئے اپنی ہی شادی سادگی کے ساتھ اور وہ بھی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پہنچ کر شادی کرنا شاید آپنے نہیں سنا ہوگا۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے جوڑے سے ملواتے ہیں جو اب تک اپنے میرج بیورو کے ذریعہ متعدد جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرا چکا ہے جبکہ آج اپنی شادی کے لئے وہ وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت شادی کرنے رامپور کے بلیزنگ گارڈن پہنچا ہے۔

کم خرچ میں شادی

جی ہاں! یہ ہیں گلویز جو ملن میرج بیورو چلاتے ہیں اور دو ماہ کے اندر اب تک 15 جوڑوں کی شادی بھی کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی

گلویز کا ماننا ہے کہ شادی جیسی تقریب پر بے جا اسراف سے اجتناب کرنا چاہئے بلکہ اپنے ان بچے ہوئے پیسوں کو مسحق و معاشی طور پر کمزور لوگوں کی شادیوں پر خرچ کریں اور ان کو سماج کے اہم دھارے میں کھڑا کرنے میں معاون و مددگار بنیں۔ مسلم معاشرے میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے جو مہم آج کل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جاری ہے رامپور کے گلویز نے اس کی مثال قائم کرکے دکھا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.