ETV Bharat / city

گپکار اعلامیہ: محبوبہ مفتی آج جموں پہنچیں گی - MEHBOOBA MUFTI TO VISIT JAMMU

سات نومبر کو جموں میں گپکار اعلامیہ میں شامل فریقوں کا اجلاس ہونا ہے۔ یہ اجلاس جموں میں فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ جمعہ کو فاروق عبداللہ بھی جموں پہنچ رہے ہیں۔

گپکار اعلامیہ: محبوبہ مفتی آج جموں پہیچیں گی

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 6:50 AM IST

Updated : Nov 5, 2020, 1:41 PM IST

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ساتھیوں سے ملاقات کے لئے جمعرات کو جموں پہنچیں گی۔ اس دورے سے قبل پارٹی کے دفتر میں سابق وزیر اعلیٰ کے نئے بینرس اور پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔ سہ پہر کو پی ڈی پی سربراہ گیسٹ ہاؤس میں پارٹی وفد سے ملاقات کریں گی۔

گپکار اعلامیہ: محبوبہ مفتی آج جموں پہنچیں گی

جمعہ کو محبوبہ مفتی پارٹی آفس جائیں گی جہاں وہ پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کریں گی۔ پی ڈی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کے کچھ ممبران اور کسان قائدین کو بھی بلایا جائے گا۔

سات نومبر کو جموں میں گپکار اعلامیہ میں شامل فریقوں کا اجلاس ہونا ہے۔ یہ اجلاس جموں میں فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ جمعہ کو فاروق عبداللہ بھی جموں پہنچ رہے ہیں۔ اسی دوران جموں میں بہت سے سیاسی، سماجی اور غیر سماجی تنظیموں نے گپکار اعلامیہ کی مخالفت کی ہے۔

بی جے پی اور اس کی ہم خیال پارٹیوں نے پہلے ہی گپکار اعلامیہ کی مخالفت کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے حال ہی میں گپکار اعلامیے میں شامل جماعتوں کو ملک دشمن قرار دیا تھا۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 1:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.