ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے سابق ​​مذاکرات کار دینیشور شرما کا انتقال

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 6:22 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق مذاکراتکار اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے دینیشور شرما کا چنئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

former interlocutor for Jammu and Kashmir Dineshwar Sharma
جموں وکشمیر کے سابق ​​مزاکرت کار دینیشور شرما

لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر دینیشور شرما چنئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انکا آج انتقال ہوگیا، دنیشور شرما نے بھارت کی پولیسنگ اور سیکیورٹی انتظامات میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے اپنے پولیس کیریئر کے دوران انسداد دہشت گردی اور متعدد حساس مقامات پر تصادم کے دوران بہترین اقدامات اٹھانے کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی اور کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔

دینیشور شرما کے انتقال سے غمزدہ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور عمر عبداللہ نے تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا ہے۔

tweet of pm
وزیراعظم کا ٹویٹ
tweet of umar abdullah
عمر عبداللہ کا ٹویٹ

دینیشور شرما کو گذشتہ برس اکتوبر میں یونین ٹریٹری کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا۔ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر شرما کا تعلق کیرالہ کیڈر سے تھا۔ سنہ 1979 سے انھوں نے اپنے فرائض کو انجام دینا شروع کیا تھا۔

انہوں نے 2014 میں آئی بی کے 25 ویں ڈائریکٹر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا، شرما کو 1997 میں بہترین خدمات انجام دینے کے لیے ممتاز انڈین پولیس میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.