ETV Bharat / city

Flash Floods Near Vaishon Devi Temple ماتا ویشنو دیوی یاترا دوبارہ بحال - بارش کے سبب عقیدت مندوں کو مندر تک جانے سے روکا گیا

ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ"تیز بارش کے پیش نظر، کٹرا سے ویشنو دیوی مندر تک یاتریوں کی اوپر کی طرف نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ نیچے کی طرف آنے والے یاتریوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو پہلے سے ہی تعینات کیا گیا ہے، صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے"۔

سیلاب
سیلاب
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 7:33 AM IST

Updated : Aug 20, 2022, 12:45 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا عارضی طور بند رہنے کے بعد ہفتے کے روز بحال ہوگئی،یہ یاترا تیز بارشوں کے بعد سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے بند ہوئی تھی۔

سیلاب

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے جمعہ کی شام اپنے ایک بیان میں کہا تھا: ’بھاری بارش کے پیش نظر یاتریوں کو کٹرہ سے ویشنو دیوی مندر کی طرف جانے سے روکا گیا ہے، پولیس اور سی آر پی ایف کو پہلے ہی تعینات کیا گیا ہے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے‘۔تاہم صورتحال نارمل ہونے کے ساتھ ہی ہفتے کے روز یاترا کو دوبارہ بحال کر دیا گیا

جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا قصبے میں ہفتہ کے روز موسلادھار بارش کی وجہ سے ماتا ویشنو دیوی کے مندر کے قریب اچانک سیلاب آگیا۔ موسلا دھار بارش اور سیلاب کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدت مندوں کی اوپر کی طرف آمدورفت روک دی گئی ہے۔

Flash floods near Vaishno Devi temple throw spanner for devotees

ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ"زیادہ بارش کے پیش نظر، کٹرا سے ویشنو دیوی مندر تک یاتریوں کی اوپر کی طرف نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ نیچے کی طرف آنے والے یاتریوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو پہلے سے ہی تعینات کیا گیا ہے، صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے"۔

اس سے قبل جولائی میں امرناتھ کے غار کے علاقے میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں غار سے متصل 'نالہ' میں پانی کا بہت زیادہ اخراج ہوا تھا، جس کے بعد امرناتھ جانے والے راستے کو نقصان پہنچا تھا، جس سے یاترا کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Mata Vaishno Devi Yatra ویشنو دیوی یاترا کے لیے عقیدت مندوں کو ملے گا آر ایف آئی ڈی کارڈ

اس دوران راحت رسانی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ہندوستانی فضائیہ کے چار Mi-17V5 اور چار چیتل ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے تھے۔ یہ یاترا 29 جون کو فوج اور مقامی پولیس کے ساتھ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں سے شروع ہوئی تھی، ہمالیہ کے اوپری حصے میں واقع بھگوان شیو کے 3,880 میٹر اونچے غار کی امرناتھ یاترا پہلگام اور بالتال کے جڑواں راستوں سے ہوتی ہے۔

Last Updated : Aug 20, 2022, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.