مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت ''اردو صحافت'' کے 200 سال پورے ہونے کا جشن منانے جا رہا ہے۔ ''کاروان اردو صحافت'' کے عنوان کے تحت سال بھر جاری رہنے والی اس جشن کا آغاز ''لوگو ڈیزائننگ'' کے مقابلے سے ہو گا۔ اُردو صحافت کے 200 سال ایک ایسے وقت پورے ہو رہے ہیں جب اردو یونیورسٹی اپنی ''سلور جوبلی'' منا رہی ہے۔
شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے ڈین پروفیسر احتشام احمد خان نے کہا کہ یہ ہری ہردت تھے جنہوں نے مارچ 1822 میں اردو زبان کا پہلا اخبار ''جام جہاں نماں'' کولکاتا سے شائع کیا۔ یعنی امسال مارچ 2022 میں اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہم اس جشن کے ذریعے اردو صحافت کے فروغ کے لئے کام کرنے اور اس سے محبت کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور شعبہ، اردو صحافت کی وراثت کو زندہ جاوید رکھنے کی پہلے سے ہی بھر پور کوشش کی ہے Maulana Azad National Urdu University held a program on the completion of two years of Urdu journalism۔
انہوں نے کہا: ''یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات سال بھر جاری رہیں گی۔ تقریبات فروری 2022 میں شروع ہو کر نومبر 2022 میں پایہ تکمیل کو پہنچیں گی''۔ تقریب کا آغاز لوگو ڈیزائننگ کے مقابلے سے ہوگا جس کے بعد دیگر تقریبات بشمول بین الاقوامی کانفرنس، اردو میڈیا کنکلیو، اردو سمٹ، اردو آرکائیول (یعنی محفوظ شدہ دستاویزات) اور کتابوں کی نمائش، دستاویزی فلم سازی اور ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
پروفیسر احتشام احمد خان نے کہا کہ ان تقریبات کے ذریعے اردو صحافت سے متعلق گمشدہ، چھپے ہوئے، محفوظ شدہ اور غیر مقبول متن، حقائق اور اردو صحافت سے وابستہ شخصیات کو منظر عام پر لانے کی حتی المقدور سعی کریں گے تاکہ ہم ان دو صد سالہ تقریبات کو یاد گار بنا نے میں کامیاب ہو سکیں Prof. Ehtesham Ahmad Khan۔
شعبہ کے صدر پروفیسر محمد فریاد، جو یونیورسٹی کے انچارج پی آر او بھی ہیں، نے کہا کہ ہم مختلف تقریبات کے انعقاد کے ذریعے اردو صحافت کے 200 سال کی تکمیل کے جشن کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم اس موقع کو اردو صحافت کے فروغ اور آنے والی نسلوں میں اردو صحافت کو مستقبل کی خواہش کے طور پر متعارف کرانے کے لئے استعمال کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے خواب کو اجتماعی طور پر پورا کریں گے'۔
مزید پڑھیں:
وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنا مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ لوگو ڈیزائن کے لیے آخری تاریخ 20 مارچ 2022 ہے۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in، ای میل kusbc200@gmail.com یا موبائل نمبر 9440039625 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
(یو این آئی)