ETV Bharat / city

Medical Camp Organised in Brahmpuri Delhi: حضرت علیؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد - لائف لائن ہسپتال اہل بیت کونسل انڈیا اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے ذریعے میڈیکل کیمپ

حضرت علیؓ کی یوم ولات کے مناسبت سے دہلی کے برہم پوری علاقے میں واقع حیدری حال میں ایک فری میڈیکل کیمپ، لائف لائن ہسپتال اہل بیت کونسل انڈیا اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ Free Medical Camp Organised in Brahmpuri Delhi

free-medical-camp-organised-in-brahmpuri-delhi
حضرت علیؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 17, 2022, 10:37 PM IST

فری میڈیکل کیمپ حضرت علیؓ کی ولادت کی مناسبت سے لگایا گیا تھا اس میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہرین ڈاکٹر نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو مرض کے اعتبار سے دوائیاں فراہم کی۔ Free Medical Camp Organised in Brahmpuri Delhi

اس موقع پر شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ کے علاوہ وہ جنرل چیک اپ اور اسپیشلسٹ چیک اپ، فزیشن، عورتوں کے امراض کے ماہرین، سرجن، ڈینٹسٹ کے کنسلٹنٹ علاوہ تمام دوائیاں مفت فراہم کی گئی۔

ویڈیو
ماہرین ڈاکٹرز کو دکھانے کے لیے علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں میں خاص طور پر خواتین بزرگ اور بچوں میں کافی بیداری دیکھنے کو ملی۔لائف لائن اسپتال کے ڈائریکٹر مستفیذ مہدی کا کہنا تھا کہ لوگ ہسپتال جانے سے کتراتے ہیں اس وجہ سے ہم نے یہ قدم اٹھایا کہ' ہم رہائیشی علاقوں میں جا کر اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگاتے رہیں گے، ہماری اس کوشش سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں'۔آل انڈیا شیعہ کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا مرزا عمران علی نے کہاکہ مولا علی کی ولادت کے موقع پر یہ کیمپ لگایا گیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے فری کیمپ لگائے جاتے رہیں گے، جس سے عام لوگ آسانی سے اپنا علاج کرا سکیں اور انہیں صحت سے متعلق پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے گا۔' اس موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے کہاکہ' موجودہ دور میں جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں ضرورت مندوں کے لیے اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک بہت بڑی خدمت ہے جس میں عوام کو علاج کی سہولت آسانی سے مل سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کیمپ آئندہ دنوں بھی کونسل کی جانب سے لگائے جاتے رہیں گے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.