ETV Bharat / city

عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر: ڈی آئی جی - جموں و کشمیر کی اہم خبر

بانڈی پورہ میں پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ دیکھنے پہنچے ڈی آئی جی نے کہا کہ 'ہماری کوشش یہی ہے کہ شمالی کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق کوئی ناخوشگور واقعہ پیش نہ آئے جس سے یہاں کے امن امان میں خلل پیدا ہو۔

ڈی آئی جی پولیس نارتھ زون ادے بھاسکر بلا

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 8:38 PM IST

شمالی کشمیر میں ایل او سی پر پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی در اندازی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمہ وقت عسکریت پسندوں کی نقل و حمل پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس نارتھ زون ادے بھاسکر بلا نے کہا کہ 'پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیاں شمالی کشمیر میں ایل او سی پر کسی بھی طرح کی در اندازی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی کسی بھی نقل و حمل پر ہمہ وقت نظر بنائے ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی پولیس نارتھ زون ادے بھاسکر بلا

بانڈی پورہ میں پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ دیکھنے پہنچے ڈی آئی جی نے کہا کہ 'ہماری کوشش یہی ہے کہ شمالی کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے جس سے یہاں کے امن امان میں خلل پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہی کوشش ہے کہ شمالی کشمیر میں ہمیشہ خوشگوار ماحول بنا رہے جس طرح سے آج بانڈی پورہ کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں کسی کو بھی امن امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شمالی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں بے شک عسکریت پسند موجود ہیں، لیکن ان کی تعداد کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ اور گاندربل سے محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو قابو میں کیا

انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کو ہار اور جیت کی اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ ان ایونٹس سے ماحول کو بہتر رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

شمالی کشمیر میں ایل او سی پر پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی طرح کی در اندازی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمہ وقت عسکریت پسندوں کی نقل حمل پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.