شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ڈانگرپورہ گاؤں میں بجلی کی مسلسل کٹوتی سے لوگوں کو پریشانیوں Bandipora Village Residents Without Proper Electric Supply کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر آئےدن خراب ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ کی جانب سے ٹرانسفارمر ٹھیک کیا جاتاہے ۔مگر دو تین دنوں کے بعد ٹرانسفرمر پھر سے خراب ہوجاتاہے۔ جس کے سبب انہیں پھر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔
مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ وہ بجلی بل بروقت پر ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی محکمہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں اور صحیح قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسفارمر جہاں نصب ہے وہاں آبادی اور لوڈ کے حساب سے مناسب و معقول نہیں ہے جس کی وجہ سے بار بار ٹرانسفارمرخراب ہورہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔