منشیات کی لت سے سماج کو دور رکھنے کے لیے ترال پولیس نے سماج کے سبھی شعبوں سے تعاون طلب کیا ہے اس ضمن میں آج ایس ڈی پی او آفس ترال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ A Drug-Free Plan
جس میں سٹیزن کونسل Citizen Councils کے عہدیداروں کے علاوه صحافیوں نے حصہ لیا، میٹنگ میں اس بات پر سیر حاصل بحث کی گئی کہ کس طرح نوجوان نسل کو منشیات کی وباء سے دور رکھا جائے، کیونکہ منشیات کی لت ہر گزرتے دن کے ساتھ سماج کو کو کھلا کر رہی ہے، اس لیے علاقے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے ایک منصوبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے لوگوں سے اپیل کی کہ منشیات کی بدعت کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کو اپنا تعاون پیش کریں۔
- مزید پڑھیں: Protest Against Drug Menace in Srinagar: سرینگر کے پریس کالونی میں منشیات کے خلاف جم کر احتجاج
سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کی اس میٹنگ کا مقصد یہی تھا کہ کس طرح ضلع ترال کو منشیات سے پاک رکھا جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ انتظامیہ کو بھرپور تعاون پیش کریں گے۔