ETV Bharat / business

Tax Benefits on Children Education اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ٹیکس کیسے بچایا جائے؟ - ایجوکیشن لون پر ٹیکس سے رعایت پائیں

بچوں کی تعلیم کے لیے ادا کی جانے والی ٹیوشن فیس پر ٹیکس سے چھوٹ کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ نیز بچوں کے تعلیمی قرضوں کے سود پر چھوٹ کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہٹیکس بچانے کے لیے ان تمام پہلوؤں کو چیک کریں کیونکہ مالی سال 2022-23 ختم ہونے والا ہے۔ Save tax from your investments in children's future

How to save tax with your children's education
بچوں کے تعلیمی اخراجات پر ٹیکس بچائیں
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 12:00 PM IST

حیدرآباد: بچوں کی روشن مستقبل کی امید سے ہر کوئی کچھ نہ کچھ سیونگ یا کافی حدتک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ وہیں حکومتیں بھی ٹیکس دہندگان کو بچوں کی تعلیم پر ہونے والے اخراجات پر ٹیکس میں چھوٹ کے دیتی ہیں۔ آیئے ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ چھوٹ کا دعویٰ کیسے کیا جائے۔

موجودہ مالی برس میں انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے لیے درکار سرمایہ کاری کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2023 ہے۔ ہو سکتا ہے آپ نے ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق تمام دستاویزات دفتر میں جمع کر دیے ہوں، پھر بھی ایک بار چیک کریں کہ آیا وہ سب درست ہیں یا اور ٹیکس میں چھوٹ کی گنجائش ہے۔

سرمایہ کاری کے علاوہ ٹیکس سے چھوٹ کے لیے کچھ اخراجات کا بھی دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ بچوں کی ٹیوشن فیس ان میں سے ایک ہے۔ اس مقصد کے لیے تسلیم شدہ اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھائی کے لیے ادا کی گئی فیس دکھائی جا سکتی ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ دو بچوں پر نافذ ہوتا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80C کے مطابق یہ چھوٹ 1,50,000 روپے تک حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ چھوٹ کی سہولت ہر ٹیکس دہندہ کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم اس کا اطلاق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ادا کی جانے والی فیس پر نہیں ہوتا ہے۔ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے آجر کی طرف سے دیا جانے والا کوئی خصوصی الاؤنس بھی مستثنیٰ ہے۔ لیکن یہاں کچھ شرائط و ضوابط ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق تعلیمی الاؤنس کے تحت سالانہ 1,200 روپے اور ہاسٹل الاؤنس کے تحت 3,600 روپے سے زیادہ کی چھوٹ کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔

الاؤنسز اور ٹیوشن فیس میں فرق ہے۔ ٹیوشن فیس میں چھوٹ کا دعوی سیکشن 80C کے تحت کیا جا سکتا ہے، جب کہ تعلیمی الاؤنسز کے لیے بھی سیکشن 10 کے تحت دعوی کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح تعلیمی قرض کے لیے چھوٹ کا دعوی کسی اور سیکشن کے تحت کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ نے تعلیمی قرض لیا ہے تو مالی برس کے دوران اس پر ادا کیے گئے سود پر مکمل چھوٹ کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ سیکشن '80E' کے تحت دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ ان دنوں اکثر لوگ اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قرض لے رہے ہیں۔ ان کے لیے یہ چھوٹ دستیاب ہے چاہے قرض ہمارے ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے لیا گیا ہو یا بیرون ملک۔

تعلیمی قرضوں کے سود پر چھوٹ سود کی ادائیگی شروع ہونے کے بعد آٹھ برس تک نافذ ہوتی ہے۔ نیز ٹیکس دہندہ اپنی تعلیم، اپنے شریک حیات اور بچوں کے لیے تعلیم لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.