ETV Bharat / business

ستمبر میں خوردہ افراط زر کم ہوکر 4.35 فیصد - ملک میں خوردنی اشیا کی قیمتوں میں آئی کمی

ملک میں خوردنی اشیا کی قیمتوں میں آئی کمی کی وجہ سے اس سال ستمبر میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر گذشتہ برس کے اسی مہینے میں 7.27 فیصد کے مقابلے 2.02 فیصد کمی سے 4.35 فیصد پر آگئی ہے۔

ستمبر میں خوردہ افراط زر کم ہوکر 4.35 فیصد

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 4:30 AM IST

منگل کو شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ستمبر 2021 میں خوردہ افراط زر 4.35 فیصد رہی جبکہ ستمبر 2020 میں یہ 7.27 فیصد رہی تھی۔ اسی طرح اگست 2021 میں سی پی آئی پر مبنی خوردہ افراط زر کی شرح 5.30 فیصد رہی تھی۔

زیر جائزہ مدت دیہی سطح پر خوردہ افراط زر 7.36 فیصد سے کم ہو کر 4.13 فیصد اور شہری افراط زر 7.26 فیصد سے کم ہو کر 4.57 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سال اگست میں دیہی افراط زر 5.28 فیصد اور شہری افراط زر 5.32 فیصد رہی تھی۔ ستمبر کے اعداد و شمار عارضی ہیں جبکہ اگست کے اعداد و شمار حتمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مئی میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.30 فیصد

صارفین کی اشیاء کی قیمتوں (سی ایف پی آئی) میں زبردست کمی کی وجہ سے ستمبر میں خوردہ افراط زر میں کمی آئی ہےستمبر 2020 میں سی ایف پی آئی جہاں 10.68 فیصد رہی وہیں ، یہ شرح ستمبر 2021 میں کم ہو کر 0.68 فیصد رہ گئی ہے۔ اگست 2021 میں یہ 3.11 فیصد تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.