پاکستان ریفوجیز فرنٹ کے صدر یدویر سنگھ چپ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار نے انکے لئے کئی سال قبل ایک پیکج واگزار کیا لیکن آج تک اس کو عملایا نہیں جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سرکاری افسران ان سے رشوت طلب کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ کاغذات کے نام پر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہجرت کے بعد انکے پاس دستاویزار نہیں ہیں اور افسران کو چاہئے کہ وہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیکر مہاجرین کی بستیوں میں جاکر از خود معائنہ اور معلومات کرکے مستحقین تک رقومات پہنچائیں۔
احتجاجیوں مستحقین تک رقومات پہنچانے کے لئے سرکار سے ایک بورڈ تشکیل دینے کی مانگ کی۔