ETV Bharat / bharat

Diwali 2022 فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے، نریندر مودی

پی ایم مودی نے کرگل میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا آپ اب برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے۔' Narendra Modi celebrates Diwali with soldiers

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 2:06 PM IST

مودی نے فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی
مودی نے فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

کرگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کرگل میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے دوران کہا کہ دیوالی ’تشددکے خاتمے‘ کا تہوار ہے جس کو کرگل نے ممکن بنایا ہے۔ بتادیں کہ وزیر اعظم پیر کی صبح دیوالی کا تہوار فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کے لئے کرگل پہنچے۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا: ’آپ اب برسوں سے میرے خاندان کا حصہ ہیں اور کرگل میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا میرے لئے اعزاز ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’فورسز بھارت کے تحفظ کا ایک ستون ہیں، میں اس کرگل کی فتح یاب سرزمین سے ملک کے عوام اور دنیا کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔ Modi celebrated Diwali with soldiers

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بھی ایسی جنگ نہیں ہوئی جب کرگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔ انہوں نے کہا: ’دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ‘ ہے اور کرگل نے اس کو ممکن بنایا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’کرگل میں ہمارے فورسز نے دہشت گردی کو کچل دیا خوش قسمتی سے میں اس کا چشم دید گواہ ہوں، یہاں مجھے میرے پرانے فوٹو دکھائے گئے جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: Manoj Sinha Wishes Diwali منوج سنہا نے دیوالی کی مبارکباد دی

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دیوالی کا تہوار مختلف علاقوں میں فوجی جوانوں کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے سال2019 میں جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.