ETV Bharat / bharat

CBI Checks Manish Sisodia's Bank Locker سی بی آئی نے منیش سسودیا کے بینک لاکر کی جانچ کی - سی بی آئی منیش نے سسودیا کے بینک لاکر کی جانچ کی

سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے بینک لاکرز کی جانچ کی۔ اس دوران وہ اپنی بیوی کے ساتھ غازی آباد کے وسندھرا میں PNB برانچ پر موجود رہے۔ انہوں نے پیر کو ٹویٹ میں یہ جانکاری دی تھی کہ وہ سی بی آئی ان کے بینک لاکر جانچ کرے گی۔ فی الحال عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے ممبران اسمبلی، اسمبلی احاطے میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ CBI Checks Manish Sisodia's Bank Locker

Manish Sisodia At Bank, CBI To Check Locker In Alleged Corruption Case
سی بی آئی آج منیش سسودیا کے بینک لاکر کی جانچ کرے گی
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 12:07 PM IST

Updated : Aug 30, 2022, 12:28 PM IST

نئی دہلی/غازی آباد: سی بی آئی آج نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے بینک لاکرز کی چھان بین کی۔ اس دوران منیش سسودیا اپنی بیوی سیما سسودیا کے ساتھ غازی آباد کے وسندھرا میں واقع پنجاب نیشنل بینک کے برانچ پر موجود رہے۔ اس دوران وہ میڈیا سے بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے نظر آئے۔ CBI Checks Manish Sisodia's Bank Locker

ویڈیو

اس سے قبل منیش سسودیا نے پیر کے روز ٹویٹ کیا تھاکہ کل سی بی آئی ہمارے بینک لاکر کو دیکھنے آرہی ہے۔ 19 اگست کو میرے گھر پر 14 گھنٹے کے چھاپے میں کچھ نہیں ملا۔ لاکر میں بھی کچھ نہیں ملے گا۔ سی بی آئی خوش آمدید۔ مجھے اور میرے خاندان کے تحقیقات میں مکمل تعاون ہوگا۔ وہیں دیر رات سے اسمبلی احاطے میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی کا دھرنا جاری ہے۔

  • कल CBI हमारा बैंक लॉकर देखने आ रही है. 19 अगस्त को मेरे घर पर 14 घंटे की रेड में कुछ नहीं मिला था. लॉकर में भी कुछ नहीं मिलेगा.

    CBI का स्वागत है. जाँच में मेरा और मेरे परिवार का पूरा सहयोग रहेगा.

    — Manish Sisodia (@msisodia) August 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے گذشتہ روز دہلی اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ ان پر نوٹ بندی کے دوران تقریباً 1400 کروڑ روپے کے کالے دھن کو سفید میں کرنے کا الزام ہے۔ ارکان اسمبلی کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی منگل تک ملتوی کر دی گئی۔ اس کے بعد عآپ کے ممبران اسمبلی پوری رات مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نیچے دھرنے پر بیٹھے رہے۔ وہیں ہی بی جے پی اراکین اسمبلی بھی بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کے مجسموں کے نیچے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

غور طلب ہے کہ 19 اگست کو سی بی آئی نے سسودیا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی پر AAP ایم ایل ایز کو خریدنے اور حکومت کو گرانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا۔ ایوان میں آج بھی اس پر بحث ہوگی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 30, 2022, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.