ETV Bharat / bharat

Pre Wedding Shoots In Kashmir وادی کے موسم خزاں میں پری ویڈنگ شوٹ کے لئے سیاحوں کی آمد میں آضافہ - کشمیر میں پری ویڈنگ شوٹ

رواں برس وادی میں اب تک سیاحوں کی تعداد 1.62 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس موسم خزاں میں سیاح مسلسل یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ سیاح یہاں اپنی شادی کی پری ویڈنگ شوٹ کے لئے آئے ہوئے ہیں اور یہاں کے خوبصورت مناظر میں اپنی یادگار تصاویر کو قید کرنا چاہتے ہیں۔Pre Wedding Shoots In Kashmir

وادی کے موسم خزاں میں پری ویڈنگ شوٹ کے لئے سیاحوں کی آمد میں آضافہ

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:02 PM IST

Updated : Nov 14, 2022, 7:25 PM IST

سرینگر: جہاں قدرت نے وادی کشمیر کو بے شمار حسن سے نوازا ہے، وہیں یہاں کے جھیل اور سر سبز باغات سیاح کو یہاں آنے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔ جہاں دنیا میں سال کے چار موسم ہوتے ہیں وہیں وادی میں چھ موسم (سونٹھ، گریشم، وہراتھ، ہارڈ، وند اور شیشر) ہوتے ہیں۔ اگرچہ ہر موسم کی ایک الگ اہمیت ہوتی ہے تاہم موسم خزاں میں چنار کے درخت کو آتشِ چنار بنتا دیکھ کر لوگوں کے ذہن میں ایک خاص کشش پیدا ہوتی ہے۔ یہ وہی موسم ہوتا ہے جب وادی کے درختوں کے پتے بھورے رنگ ہو جاتے ہیں۔ دن چھوٹے اور ٹھنڈے ہوتے ہیں اور درختوں سے پتے گرنے لگتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے سیاح اس موسم میں وادی کا رخ کرتے ہیں۔

وادی کے موسم خزاں میں پری ویڈنگ شوٹ کے لئے سیاحوں کی آمد میں آضافہ

اگرچہ رواں برس وادی میں اب تک سیاحوں کی تعداد 1.62 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس موسم خزاں میں سیاح مسلسل یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ سیاح یہاں اپنےی شادی کی پری ویڈنگ شوٹ کے لئے آئے ہوئے ہیں اور یہاں کے خوبصورت مناظر میں اپنی یادگار تصاویر کو قید کرنا چاہتے ہیں۔ Increase in tourist arrivals for pre-wedding shoots in the Kashmir in autumn

انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق نشاط اور دچیگام نیشنل پارک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیاحوں کی بھاری تعداد درج کی گئی ہے۔فلورکلچر محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ مغل باغات میں شادی سے پہلے کی کئی شوٹنگز روزانہ ہو رہی ہیں۔ جب موسم خزاں کی بات آتی ہے تو نشاط باغ اپنی مصنوعات کے لیے پروموشنل ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے لیے سب سے زیادہ مطلوب جگہ ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مغل باغات میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ باغات کا دورہ کرنے والوں میں سوشل میڈیا فلونسر، فلم ساز، فوٹوگرافر اور سیاح شامل ہیں۔ خاص طور پر موسم خزاں کے آغاز کے بعد سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Autumn In Kashmir کشمیر میں موسم خزاں کے نرالے رنگ

بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے جوڑے یہاں پریویڈینگ شوٹ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک جوڑے نے کہا کہ ان کو کشمیر کا موسم کافی اچھا لگا، یہاں کے لوگ بھی اچھے ہیں۔ یہاں آنے کے لئے گھروالے بتار نہیں تھے لیکن بعد میں انہوں نے اجازت دے دی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس موسم کی جھلک شاہ رخ خان کی فلم محبتیں میں دیکھی تھی اور آج حقیقت میں دیکھنے کو ملا۔ شادی کے بعد بھی ہم یہاں گھومنے آئیں گے۔

Last Updated : Nov 14, 2022, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.