ETV Bharat / bharat

Eid Milan Program Across Country: ملک بھر میں عید ملن تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : May 11, 2022, 10:53 PM IST

ملک بھر کے مختلف اضلاع میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مختلف جگہوں پر شعرا نے قومی یکجہتی پر مبنی اشعار پیش کر کے ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دیا۔

Eid Milan Program Across Country: ملک بھر میں عید ملن تقریب کا اہتمام
Eid Milan Program Across Country: ملک بھر میں عید ملن تقریب کا اہتمام

میرٹھ میں عید ملن تقریب کا اہتمام Eid Milan Program in Meerut

meerut

میرٹھ میں آج قومی ایکتا سدبھاونا سمیتی کے زیر اہتمام فیض عالم انٹر کالج میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر کے اعلی افسران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ شہر کے معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اکھل بھارتیہ قومی ایکتا سدبھاونا سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پروگرام میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے کہا کہ اس ملک پر سبھی مذاہب کا برابر کا حق ہے۔ اسی لئے سبھی کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان برقرار رکھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سبھی مذاہب کے تہوار پُر امن طریقے سے منائے گئے۔ اس کے لیے شہر کے معزز شخصیات اور پولیس کے اعلیٰ افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تنظیم کی جانب سے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور دیگر افراد کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

جونپور میں عید ملن پروگرام کا انعقاد Eid Milan Program in Jaunpur

jaunpur

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے نگر پالیکا میدان میں 'اکھل بھارتی اددوگ ویاپار منڈل' کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ساتھ ہی مشاعرہ و کوی سمیلن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شعراء نے قومی یکجہتی پر مبنی اشعار پیش کرکے ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دیا۔ پروگرام کی نظامت ناظم مشاعرہ مظہر آصف نے کی۔ اس موقع پر ویاپار منڈل کے ضلع صدر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویاپار منڈل عید ملن کا پروگرام ہر سال کرتی ہے، ہماری تنظیم ہولی کے موقع پر ہولی ملن کا پروگرام بھی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم ملک میں امن و امان، خوشحالی اور اتحاد و اتفاق کے لیے ایسے پراگرامز کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور آج یقینی طور پر ملک کے حالات خراب ہیں اور پانچ فیصد ہی ایسے افراد ہیں جو ملک کی گنگا جمنی تہذیب، بھائی چارہ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ 95 فیصد افراد ملک میں امن و امان اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہیں شیر والی شاہی مسجد کے پیش امام شاعر قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری نے کہا کہ کوئی کتنا بھی چاہے کہ ملک کی عوام علیحدہ ہو جائے لیکن وہ الگ نہیں ہو سکتے، ہمیشہ ایک رہے ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔

ہندو مسلم اتحاد کے حامی پنڈت اودھیش چترویدی نے کہا کہ ہر سماج میں کچھ غلط لوگ رہتے ہیں، ان کی سوچ سماج میں نفرت پیدا کرنے کی ہوتی ہے۔ تو ایسے لوگوں سے آج ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ہماری گنگا جمنی تہذیب ہمیشہ سے رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ ٹھیک ویسے ہے جیسے چینی اور پانی ملکر شربت کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور کوئی شخص چینی کو پانی سے الگ کرنا چاہے تو بھی نہیں کر سکتا ہے، ویسے ہی نفرت پھیلانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ہندو مسلم اتحاد رہے گا اور ملک بھارت ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

رامپور میں عید ملن تقریب Eid Milan Program in Rampur

rampur

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ورک تنظیم اور ہند بھائی چارہ سیوا سمیتی کے اشتراک سے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر معروف اسکالر سید عبداللہ طارق نے کہا کہ ایک طرف نفرت پھیلانے والے عناصر اپنی کوشش کر رہے ہیں وہیں ہم محبت عام کرنے کا اپنا کام کر رہے ہیں۔

رامپور میں گاندھی سمادھی کے نزدیک رنگولی منڈپ میں ہند بھائی چارہ سیوا سمیتی اور ورک یعنی ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج کی جانب سے عید ملن تقریب کا پروقار انعقاد کیا گیا۔ ہندوستان کے تقریباً تمام ہی مذاہب سے وابستہ مذہبی رہنماؤں نے عید ملن کی تقریب میں شامل ہوکر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور آپس میں گلے ملے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ ہی وید کا پاٹھ گایتری منتر، گرو گرنتھ صاحب اور بائبل پڑھ کر کیا گیا۔

اس موقع پر ہند بھائی چارہ سیوا سمیتی کے صدر دھننجے پاٹھک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ جس سے سماج میں اتحاد اور آپسی بھائی چارہ قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید ملن تقریب گزشتہ کئی برسوں سے اسی لیے ہی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس کووڈ کی وجہ اس قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہو سکی تھی۔

وہیں ورک چیریٹیبل ٹرسٹ کے قومی صدر سید عبداللہ طارق نے کہا کہ ورک گزشتہ 37 برسوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن، خوشحالی اور اتحاد کے لئے تمام ہی مذہب کے لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا جس طرح اس عید ملن پر ہندو تنظیموں نے عید پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب عید پر ہندو تنظیموں نے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور پھول برسائے۔ اسی طرح سے مسلمانوں کو بھی ہندو تہواروں پر ہندو سماج کے لوگوں کو مبارکباد دینی چاہئے۔ جس سے ہندو مسلم مذہبی اتحاد کا پیغام عام اور ایک دوسرے کو قریب سے سمجھا جا سکے۔

وہیں انہوں نے ہمارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگ ملک کی فضاء میں نفرت کا زہر گھول رہے ہیں اور ہم امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔ اب دیکھا جائے گا کہ کون اپنی کوشش میں کامیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ عید ملن کی تقریب میں بی جے پی رہنما بھارت بھوشن گپتا نے بھی شرکت کی۔

جے پور میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عید ملن تقریب

jaipur

اجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند کے قومی نائب صدر سلیم انجینئر پہنچے، اس دوران یہاں پر جماعت اسلامی ہند راجستھان کے ریاستی صدر ناظم الدین، سیکرٹری نعیم ربانی سمیت کثیر تعداد میں صحافی اور دیگر لوگ موجود رہے۔

وہیں پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سلیم انجینئر نے موجودہ وقت میں میڈیا کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو آج کافی زیادہ افسوس ہوتا ہے کہ کچھ صحافی ایک خاص پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں صحافی سچائی نہیں دکھا رہے لیکن جو لوگ یہاں پر موجود ہیں، ہم لوگ پروگرام میں دیکھتے ہیں تو ہم لوگوں کو کافی خوشی ہوتی کہ آپ جیسے ایماندار صحافی بھی بھارت میں بچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے رہتے ہیں۔

مرادآباد میں عید ملن پروگرام کا انعقاد Eid Milan Program in Moradabad

moradabad

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ایم ایچ ڈگری کالج کے میدان میں عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بی جے پی کے سیاسی لیڈر سید ظفر اسلام ممبر آف پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرادآباد ضلع کہ ڈی ایم سریندر کمار سنگھ اور مراد آباد ایس ایس پی ہیمنت کٹییار اور ضلع کے اعلی افسران نے عید ملن پروگرام میں شرکت کر سبھی کو عید کی مبارک باد دی ۔

اس موقع پر سید ظفر اسلام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کو منعقد کیا جانا بے حد ضروری ہے۔ یہ پروگرام ہمیں بھائی چارہ اور انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ ہم سب کو اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے۔Eid Milan Program

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.