ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے سے 97 کلومیٹر مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.6 درج کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5.1 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
-
An earthquake with a magnitude of 3.6 on the Richter Scale hit 97 km East of Katra, Jammu and Kashmir, today at 5:01 am IST: National Centre for Seismology pic.twitter.com/Gmv0giTHpx
— ANI (@ANI) February 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">An earthquake with a magnitude of 3.6 on the Richter Scale hit 97 km East of Katra, Jammu and Kashmir, today at 5:01 am IST: National Centre for Seismology pic.twitter.com/Gmv0giTHpx
— ANI (@ANI) February 17, 2023An earthquake with a magnitude of 3.6 on the Richter Scale hit 97 km East of Katra, Jammu and Kashmir, today at 5:01 am IST: National Centre for Seismology pic.twitter.com/Gmv0giTHpx
— ANI (@ANI) February 17, 2023
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 5 بجکر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ۔ یہ زلزلہ کٹرا علاقے سے 97 کلومیٹر مشرق میں آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ترکیہ اور شام میں ہلاکت خیز زلزلہ آیا تھا جس میں تقریبا 40 ہزار لوگوں ہلاک اور کئی ہزار لوگ زخمی ہوئے تھے۔ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں، جس کے سبب لاکھو لوگ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس دوران بھارت سمیت دنیا بھر سے امدادی ٹیمیں ترکیہ اور شام پہنچی جہاں انہوں نے جنگی پیمانے پر ریسکیو کا کام کیا اور متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
مزید پڑھیں:۔ Earthquakes in Doda جموں و کشمیر میں پانچ دنوں میں تیرہ ہلکے زلزلے کے جھٹکے
واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی صوبے کہرامانماراس میں گذشتہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.8 شدت کا پہلا ہلاکت خیز زلزلہ آیا تھا، جس کے کچھ ہی منٹ بعد جنوبی صوبے غازیانٹیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور پھر دوپہر میں کہرامانماراس میں دوبارہ 7.6 شدت کا زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔بتایا جاتا کہ دنیا میں سب سے زیادہ زلزلہ ترکیہ میں آتا ہے۔ ترکیہ میں اس طرح کا آخری 7.8 شدت کا زلزلہ 1939 میں آیا تھا۔