اپنے خطاب کے آغاز پر پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت دوسری عالمی جنگ کے فورا بعد اقوام متحدہ کے 50 بانی ممبروں میں شامل تھا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ابتدا سے ہی بھارت نے اقوام متحدہ اور ای سی او ایس او سی کے ترقیاتی کاموں کی فعال حمایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای سی او ایس او سی کے پہلے چیئرمین بھی ایک بھارتی تھے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ای سی او ایس او سی کے ایجنڈے کی تشکیل میں بھارت نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
کورونا پر قابو پانے میں سلامتی دستوں کا عزم قابل تقلید :شاہ
پی ایم مودی نے کہا کہ آج گھریلو کوششوں کے ذریعے ہم ایک بار پھر ایجنڈا 2030 اور پائیدار ترقیاتی کاموں کے حصول میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ترقی پذیر ممالک کو بھی ان کے پائیدار ترقیاتی کاموں کو پورا کرنے میں تعاون دے رہے ہیں۔