ETV Bharat / bharat

میڈیکل کے آٹھ نئے ڈپلومہ کورسوں کی شروعات - طبی نیوز

کورونا وائرس کے بحران کے دور میں ملک کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں طبی ماہرین کی شدید قلت کے پیش نظر مرکزی حکومت نے میڈیکل کے مختلف شعبوں میں آٹھ نئے ڈپلومہ کورسوں کی شروعات کو منظوری دی ہے۔

new eight diploma courses of medical starts
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 8:51 PM IST

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے اتوار کے روز بتایا کہ اس سلسلے میں چند روز پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔

یہ کورس ایم بی بی ایس اور ایم بی بی ایس کی مساوی ڈگری کے بعد کیے جائیں گے۔ جن نئے کورسوں کو متعارف کرایا گیا ہے ان میں اینستھیسیالوجی، اوبسٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی، پیڈیاٹریکس، فیملی میڈیسن، اوفتھلمالوجی، ای این ٹی، ریڈیو ڈائگنوسیس اور ٹی بی اور سینے کی بیماری کے شعبے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے سیکشن 11 (سب سیکشن 2) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کے بعد تشکیل دیئے گئے گورننگ بورڈ سے مشاورت کرکے ایکٹ کے پہلے سیکشن میں ترمیم کے ذریعہ نئے کورسوں کو منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

قومی امتحانات بورڈ کی طرف سے نئے کورسوں کو منظوری دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.