ETV Bharat / snippets

الہ آباد میں رشوت لینے کے الزام میں ریونیو انسپکٹر گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 1:11 PM IST

الہ آباد میں رشوت لینے کے الزام میں ریونیو انسپکٹر گرفتار
الہ آباد میں رشوت لینے کے الزام میں ریونیو انسپکٹر گرفتار (etv bharat)

الہ آباد: ضلع کی سوراون تحصیل میں تعینات ریونیو انسپکٹر راجندر شرما کو منگل کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ شکایت کنندہ سے 6 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا۔ سوراون تحصیل کے ہولا گڑھ تھانہ علاقہ کے راجا پور چوبارہ کے اچل مشرا نے تحصیل سوراون میں زمین کی تقسیم کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس معاملے میں رپورٹ درج کرنے کے لیے ریونیو انسپکٹر نے 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ اینٹی کرپشن نے اچل مشرا کی شکایت پر ریونیو انسپکٹر کو گرفتار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.