ETV Bharat / technology

اسرو نے اوسی ایم-3 اے اوڈی پروڈکٹ تیار کیا - اسرو

اسرو) نے اوسی ایم-3 ،اے اوڈی پروڈکٹ تیار کیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پروڈکٹ برصغیر میں ہوا کے معیار کی حرکیات کی پیچیدگیوں کا تعین کرے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 5, 2024, 2:27 PM IST

چنئی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اوشین کلر مانیٹر (اوسی ایم-3) ایروسول آپٹیکل ڈیپتھ (اے اوڈی) پروڈکٹ تیار کیا ہے، جو برصغیر میں ہوا کے معیار کی حرکیات کی پیچیدگیوں کا تعین کرتے ہیں۔

اسرو نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ محققین کو اس کھلے ڈیٹا کی طاقت کو ان لاک کرنے اور ایروسول کی حرکیات میں بے مثال بصیرت پیدا کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیٹا پروڈکٹ برصغیرکی زمینی سطح پر ہوا کے معیار کی حرکیات کی پیچیدگیوں کا تعین کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسے ایس اے سی ایروسول ریٹرائیول (ایس اے ای آر) الگورتھم، ایک جدید ٹول کا استعمال کر کے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ای اوایس-6 سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے۔

اسرو نے کہا کہ، "رسمی رجسٹریشن کے بعد پروڈکٹ ایم او ایس ڈی اے سی کے ذریعے محققین اور طلباء کے لیے قابل رسائی ہے۔ یہ ڈیٹا ذخیرہ محققین کو ہوا کے معیار کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ترغیب دیتا ہے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ڈیٹا ایک بنچ مارکنگ ہوا کے معیار سمولیشن ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے، جو اسکالرز اور پالیسی سازوں کو صاف ستھرے اور صحت مند مستقبل کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے۔

اسرو نے کہا کہ اوسی ایم-3 اے اوڈی پروڈکٹ ڈیٹا ہندوستانی زمینی سطح پر ایروسول کے ارتکاز کے بارے میں بے مثال بصیرت فراہم کرتا ہے۔ یہ فضا میں معلق ذرات کی گہرائی سے جانچ کرتا ہے، جس سے محققین کو ہوا کے معیار کی حرکیات کی پیچیدگیوں کو درستگی کے ساتھ نیویگیٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا اعلیٰ ریزولوشن ڈیٹا پارٹکولیٹ میٹر (پی ایم 2.5/ پی ایم 10) کو ظاہر کرتا ہے، جو میٹروپولیٹن علاقوں میں ان کی تقسیم اور نقل و حمل کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.