ETV Bharat / technology

بجاج نے دنیا کی پہلی سی این جی بائک لانچ کر دی، جانیے اس کا مائیلیج اور قیمت - BAJAJ CNG BIKE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 8:57 PM IST

Updated : Jul 6, 2024, 3:43 PM IST

بجاج آٹو نے دنیا کی پہلی فیکٹری فٹڈ سی این جی موٹرسائیکل بجاج فریڈم کو ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اس موٹر سائیکل کو ایک لانچ ایونٹ میں لانچ کیا، جس میں مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بھی شرکت کی۔

بجاج نے دنیا کی پہلی سی این جی بائک لانچ کر دی
بجاج نے دنیا کی پہلی سی این جی بائک لانچ کر دی (Facebook/Bajaj Auto)

حیدرآباد: مقامی دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی بجاج آٹو نے اپنی فیکٹری سے لیس سی این جی موٹرسائیکل بجاج فریڈم کو ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ موٹرسائیکل دنیا کی پہلی موٹرسائیکل ہے، جو کہ فیکٹری سے لیس سی این جی کے ساتھ آتی ہے۔ بجاج آٹو نے اس موٹرسائیکل کو 95,000 روپے (ایکس شو روم) کی ابتدائی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کو کمپنی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں لانچ کیا گیا۔

اس موٹرسائیکل کی بکنگ لانچ کے ساتھ ہی شروع کردی گئی ہے۔ کمپنی نے اس موٹرسائیکل کو تین ویریئنٹس میں متعارف کرایا ہے۔ اس کے دیگر دو ویریئنٹس کی قیمت 1.05 لاکھ روپے اور 1.10 لاکھ روپے (ایکس شو روم) رکھی گئی ہے۔ اس پروگرام میں مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر نتن گڈکری بھی موجود تھے۔ بجاج فریڈم کو 125cc ہائبرڈ انجن کے ساتھ مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔

کمپنی نے موٹر سائیکل کی 785 ملی میٹر لمبی سیٹ کے نیچے 2 کلوگرام سی این جی ٹینک لگایا ہے، جب کہ اس میں صرف 2 لیٹر کا پیٹرول ٹینک ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ موٹر سائیکل دونوں ایندھن کے مکمل ٹینک پر تقریباً 330 کلومیٹر کی رینج فراہم کرے گی۔

Last Updated : Jul 6, 2024, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.