ETV Bharat / state

دلت مسلم ایکتا منچ کے صدر نے نتیش کا ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی - Dalit Ekta Manch On Nitish Kumar - DALIT EKTA MANCH ON NITISH KUMAR

Dalit Ekta Manch President Reaction: دلت مسلم ایکتا کے صدر علیم انصاری نے دعوی کیا کہ بہار کے ہندو مسلم ووٹرز وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ ہیں اور وزیر اعلی نتیش کمار اپنے ترقیاتی کاموں کی بدولت ان کی پہلی پسند ہیں۔

دلت مسلم ایکتا منچ کے صدر نے کی نتیش کا ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 6:30 PM IST

دلت مسلم ایکتا منچ کے صدر نے کی نتیش کا ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل

بھاگلپور: ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت میں علیم انصاری نے کہا کہ نتیش کمار کا ایوان میں مضبوط ہونا اقلیتوں کے حق میں بہتر ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے دیگر طبقوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی طبقوں کے لیے بھی ترقیاتی اور فلاحی کام کیے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں سیکولر لیڈر کے طور پر جانے جا تے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ رہتے ہو ئے بھی کسی طبقے کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی نے بھاگلپور میں بنکر کلسٹر بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے اب تک نہیں کھل سکا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے بنکروں کا بجلی بل معاف کر دیا ہے۔ کئی ایسے منصوبے بھی شروع کیے ہیں جس کی وجہ سے بنکر سماج کی راحت ملی ہے۔

انہوں نے مسلمانوں نے اپیل کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔ بہار میں جس طرح نتیش کمار نے مساوات کے ساتھ اقلیتی طبقوں کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ اسی طرح وہ آئندہ بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے جو اب تک میں بہتر کام کیا ہے اسے ہم ترجیح دیں گے اور مسلمانوں کو بھی وہی کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے کانگریس کے 8 امیدواروں کی فہرست میں ایک بھی خاتون نہیں

اس موقعے پر نائب صدر روی داس نے دلت مسلم منچ کے اراکین اور ذمہ داران نے جو فیصلہ لیا ہے وہ سب کو قبول ہے۔ علیم انصاری نے دعوی کیا کہ آج بہار کا بنکر جو کچھ کر رہا ہے وہ نتیش کمار کی دین ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.