ETV Bharat / state

بھانگوڑ میں ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کے درمیان جھڑپ، بموں سے حملہ - Lok Sabha Elections 2024

ISF TMC Clash in Bhangar: جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی کے ستولیہ میں لوک سبھا انتخابات کے تحت ساتویں مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے کے چند منٹوں بعد ہی ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے حامیوں درمیان خانی جھڑپ ہوگئی جس میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے.

بھانگوڑ میں ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کے درمیان جھڑپ، بموں سے حملہ
بھانگوڑ میں ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کے درمیان جھڑپ، بموں سے حملہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 1:44 PM IST

بھانگوڑ میں ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کے درمیان جھڑپ، بموں سے حملہ (etv bharat)

جنوبی 24 پرگنہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی سمیت مختلف ریاستوں میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔مغربی بنگال کے 9 پارلیمانی حلقوں دمدم، باراسات، بشیرہاٹ، ڈائمنڈ ہاربر، متھرا پور، کولکاتا نارتھ، کولکاتا ساؤتھ، جئے نگر، جادو پور حلقوں میں آج انتخابات ہورہے ہیں۔

مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ۔اس دوران نامعلوم افراد نے آئی ایس ایف کے امیدوار کی گاڑی پر حملہ کر دیا ۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔آئی ایس ایف اور ترنمول کانگریس کے رہنماوں کی جانب سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس واقعے میں دونوں اطراف کے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ترنمول اور آئی ایس ایف نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور بم دھماکے کا الزام بھی لگایا ہے۔اس کے بعد مقامی لوگوں نے موقع پر موجود پولیس کو گھیرے میں لے کر احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس پر آج صبح بھانگوڑ کے پھولباری علاقے میں پولنگ بوتھ میں اپنے ایجنٹوں کو بٹھانے کے لیے آئی ایس ایف اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام عادئد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ساتویں اور آخری مرحلے میں 8 ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری

آئی ایس ایف کے دو کارکنان کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ خواتین کو بھی مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جرن گچھا ہسپتال داخل کرایا۔ تاہم ترنمول نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.