ETV Bharat / state

نوئیڈا ایکسپریس وے پر صرف 35 سیکنڈ کا اسٹنٹ کرنے پر 55 ہزار روپئے کا چالان - car stunt on Noida expressway

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 6:49 PM IST

Car stunt on Noida expressway نوئیڈا پولیس نے شہریوں کی حفاظت کےلئے سڑکوں پر خطرناک اسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تازہ طور پر اسی طرح کے ایک واقعہ میں پولیس نے 55 ہزار روپئے کا چالانہ کردیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نوئیڈا: پولیس کی معمولی کاروائیوں کا کوئی بھی اثر دکھتا نظر نہیں آرہا ہے یا یوں کہیں کہ پولیس کا کوئی خوف نہیں رہا۔جرائم پیشہ افراد جہاں پولیس کو چیلنج پیش کر رہے ہیں، وہیں اسٹنٹ باز بھی باز نہیں آرہے ہیں۔ گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک اسٹنٹ باز نے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس اسٹنٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس کے بعد نوئیڈا ٹریفک پولیس کا ہنٹر چلا ۔ ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے گاڑی کا 55 ہزار روپے کا چالان جاری کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو کوتوالی سیکٹر-126 علاقے کے ایکسپریس وے کا ہے۔ تقریباً 35 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک اسٹنٹ باز نے ایکسپریس وے روڈ کے بیچوں بیچ دائروں میں کار کو گھما کر خطرناک اسٹنٹ کیا۔ اس دوران دیگر گاڑیاں رک گئیں اور سڑک پر جام لگ گیا۔ اس کی وجہ سے سیکٹر 125 کے قریب گاڑیوں کی رفتار رک گئی تھی اور آدھے گھنٹے تک جام رہا۔ وہاں کے لوگوں نے اس کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لوڈ کیا نوئیڈا کمشنر پولیس اور ٹریفک پولیس کو ٹیگ کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔گاڑی کے نمبر کی نشان دہی کے بعد مالک کو 55 ہزار روپے کا چالان جاری کر دیا گیا ہے اور پولیس نے کرتب دکھانے والوں کے خلاف مزید کارروائی کی یقین دھانی کرائی ہے۔

ایسے خطرناک اسٹنٹ نہ صرف اسٹنٹ باز کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں اور لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.