ETV Bharat / state

وارانسی:سی ایم یوگی کے حکم پر 94 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے، 17 ڈی جے ضبط - LOUDSPEAKER ISSUE

وارانسی پولیس نے غیر قانونی لاؤڈ اسیکر کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔ پولیس نے دیہی علاقوں میں بھی اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔

94 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے
94 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2024, 10:08 AM IST

وارانسی: وارانسی میں لاؤڈ اسپیکر پر آواز سے متعلق سپریم کورٹ کی گائیڈلائنس کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اور بغیر اجازت کے غیر قانونی طور پر نصب کئے گئے لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ وارانسی کے پولس کمشنر موہت اگروال نے کہا کہ مہم کے تحت 24 گھنٹوں میں 94 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 17 ڈی جے ضبط کر لیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ مہم مزید تیزی سے چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر وارانسی میں غیر قانونی طور پر استعمال کیے جا رہے لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وارانسی پولیس نے شہر سے دیہی علاقوں تک غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے ڈی جے اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

پولس کمشنر موہت اگروال کا کہنا ہے کہ، کمشنریٹ وارانسی میں غیر مجاز لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے کے خلاف مہم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم ابھی جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت 8 دسمبر تک 94 لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔ پولیس کی ٹیم کو اس سلسلے میں کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار سے زیادہ آواز کے ساتھ چلنے والے لاؤڈ سپیکر کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.