ETV Bharat / state

گیا میں یوم اساتذہ کے موقع پر اردو کے اساتذہ کو بھی اعزاز بخشا گیا - Teachers Day 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 5:23 PM IST

یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع گیا کی مختلف تنظیموں اور اداروں کی طرف سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہیں توصیفی سند سے نوازا گیا۔ اس میں بینک آف انڈیا ہیڈ برانچ گیا بھی شامل ہے جس میں اردو کے ایک ٹیچر محمد علی کو اعزاز بخشا ہے۔

Urdu teachers were also felicitated on the occasion of Teacher's Day in Gaya
گیا میں یوم اساتذہ کے موقع پر اردو کے اساتذہ کو بھی اعزاز بخشا گیا (ETV Bharat UrduETV Bharat Urdu)

گیا: آج ضلع کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے احترام اور عقیدت میں یوم اساتذہ بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ کئی اداروں میں تقریب منعقد ہوئی اور وہاں طالب علموں نے اپنے استاد کو تحفے پیش کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ آج یوم اساتذہ کے موقع پر مختلف تنظیموں کی طرف سے منعقدہ بڑی تقاریب کے دوران تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ایوارڈ اور اعزاز سے نوازا گیا ہے اس میں اسٹیٹ بینک اف انڈیا کی طرف سے ایک سرکاری اسکول کے اردو کے معلم محمد علی کو اعزاز بخشا گیا۔

Urdu teachers were also felicitated on the occasion of Teacher's Day in Gaya
گیا میں یوم اساتذہ کے موقع پر اردو کے اساتذہ کو بھی اعزاز بخشا گیا (ETV Bharat Urdu)

جب کہ اردو کے فروغ اور ترویج و اشاعت کے لیے کام کرنے والے ایک بڑی تنظیم 'بزم قلم کار' کی طرف سے کئی اساتذہ کو اعزاز اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان میں نوشاد عالم انچارج ہیڈ ماسٹر پرائمری اسکول برہی بیگہا بیلا گنج گیا، شہاب اختر گریجویٹ ٹیچر مڈل اسکول ہریداس پور پریا، شبر زرین اسسٹنٹ ٹیچر اردو گرلز مڈل اسکول کریم گنج گیا، راجندر سنگھ چندرا ہیڈ ماسٹر مڈل اسکول دوبھل نگر بلاک گیا، مولانا محمد حذیفہ مینجنگ ڈائریکٹر مدرسہ جامعہ عربیہ تحفیظ القران بیدا کا نام قابل ذکر ہے۔

تقریب کے دوران ایوارڈ یافتہ اساتذہ کے تعارف کے ساتھ انکی خدمات اور محنتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ استاد وہ روشنی ہے جو علم کے چراغ سے زندگی کے اندھیروں کو دور کرتا۔ استاد کا احترام صرف یوم اساتذہ کے موقع پر ہی نہیں بلکہ ہمارے دلوں میں ہر دن ہو۔ کیونکہ زندگی کے ہر موڑ پر استاد کے بتائے ہوئے طریقے، علم اور معلومات سے ہم استفادہ کر سکتے ہیں۔ اگر استاد نے محنت نہ کی ہوتی تو آج ہم میں سے ہر کوئی تعلیم یافتہ نا کہلاتا، ان میں سے کئی استاد ایسے ہیں جنہوں نے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔

مثال میں خود استاد محمد علی ہیں۔ جنہوں نے 15 برس قبل انتہائی پچھڑے ہوئے علاقے میں واقع اپنے گاؤں بیدا میں ہی زمانہ طالب علمی سے غریب بچوں کو پڑھانے کا بیڑا اٹھایا تھا۔ غریب بچوں کو مفت تعلیم بطور ٹیوشن پڑھاتے تھے۔ ان کی محنت کا نتیجہ تھا کہ اس وقت گاؤں میں ' بیدا اسٹوڈنٹس فورس ' کے نام سے ایک تنظیم تشکیل دی گئی اور اس تنظیم کی جانب سےآمس بلاک کے مختلف گاؤں میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے جدوجہد کی گئی اور زبردست بیداری مہم چلائی گئیں، اس کے نتیجے میں اس علاقے میں تعلیم کے تئیں لوگ حساس ہوئے۔ آمس بلاک کے بیدا گاؤں کے باشندہ محمد علی علاقے میں علی سر کے نام سے معروف ہیں اور وہ اکونا اردو مڈل اسکول میں ٹیچر ہیں۔ ان کی طرف سے یہاں اردو کے فروغ کے لیے بھی نمایاں خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیچرس ڈے: ایسے استاد کی کہانی جو 100 فیصد معذور ہیں پھر بھی 70 بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں - Teachers Day 2024

اس موقع پر بینک منیجر نے کہا کہ ان تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو نئی نسل کی تعمیر و ترقی کا مقصد ذہن میں رکھ کر اس پیشے کا حق ادا کرتے ہیں۔ واضح ہو کہ ضلع میں آج سو سے زیادہ اساتذہ کو مختلف تنظیموں اور اداروں کی طرف سے اعزاز بخشا گیا ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں مختلف ایوارڈ بھی دیے گئے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.