ETV Bharat / state

مدارس کے طلبا بھارتی افواج میں بھی ملازمت کے اہل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 12:24 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 12:12 PM IST

UP Madarsa Edcucation Board کونسل میں اندراج کے بعد اب طلبہ و طالبات بھارتی افواج میں ملازمت کے اہل ہوں گے اس کے ساتھ ہی مرکزی یونیورسٹی میں داخلے کے بھی اہل ہوں گے۔

مدارس کے طلبا بھارتی افواج میں بھی ملازمت کے اہل ہوئے

لکھنو:اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کا کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن ان انڈیا میں مندرج ہوا ہے۔ مدرسہ بورڈ کا کونسل میں مندرج نہ ہونے کی وجہ سے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اندراج کے بعد طلبا و طالبات کے نہ صرف پریشانیوں کا ازالہ ہوا ہے بلکہ کئی شعبے میں ملازمت کے راہ بھی ہموار ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ طلبا و طالبات بورڈ کی ڈگری کی بنیاد پر دوسرے ممالک میں تعلیم بھی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اور مدرسہ کے طلبہ و طالبات بھی ان تمام جگہوں پہ تعلیم حاصل کر ملازمت کر سکیں گے اس کے علاوہ مرکزی یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کر پائیں گے کونسل میں مندرج ہونے کے سلسلے میں مدرسہ بورڈ کی رجسٹرار ڈاکٹر پرینکا اوستھی نے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید کوئی اطلاع دی ساتھ ہی اس کی سرٹیفیکیٹ بھی سپرد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں انوکھی پہل، نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کو انعام میں ملی سائیکل

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اتر پردیش اقلیتی امور کے وزیر مملکت دانش ازاد انصاری نے کہا کہ موجودہ حکومت بغیر کسی امتیازی سلوک کے سبھی کے لیے یکساں کام کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مدرسہ بورڈ کا اندراج کونسل میں ہوا ہے جس سے براہ راست طلبہ و طالبات کو فائدہ حاصل ہوگا۔

Last Updated : Feb 22, 2024, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.