ETV Bharat / state

معروف شاعر عالم خورشید کی دو کتابوں کا رسم اجراء - شاعر عالم خورشید

Two books launch of famous poet Alam Khursheed علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سرسید اکیدمی میں معروف شاعر عالم خورشید کی دو کتابوں "خواب زار'' اور ''کوئی مسافت باقی ہے'' کا رسم اجراء۔ عمل میں آیا۔

معروف شاعر عالم خورشید کی دو کتابوں کا رسم اجراء

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 10:35 PM IST

معروف شاعر عالم خورشید کی دو کتابوں کا رسم اجراء

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی اہمیت کی حامل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سرسید اکیدمی میں سرسید اکیدمی اور رائٹرز کیفے ٹیریا کے اشتراک سے ایک محفل کا انعقاد عمل میں آیا جس میں معروف شاعر عالم خورشید کی دو کتابوں "خواب زار'' اور ''کوئی مسافت باقی ہے'' کا رسم اجراء۔ عمل میں آیا۔ اردو اکیدمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شاداب نے بتایا عالم خورشید شاعری کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں مذکورہ محفل میں عالم خورشید کا دو شعری مجموعہ منظرعام پر آیا جس میں سے ایک کتاب ''خواب زار'' جو کہ پانچ مجموعے کا انتخاب ہے جبکہ دوسری کتاب ''کوئی مسافت باقی ہے'' مکمل شاعری پر ہی منحصر ہے۔

اے ایم یو ویمنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اور شاعر ڈاکٹر سرور ساجد نے اس موقع پر کہا کہ عالم خورشید کی اب تک دس کتابیں شائع ہوچکی ہیں ایک کتاب نثر میں ہے باقی تمام کتابیں شاعری پر ہیں اور انھیں سے دو کتاب ہندی میں بھی موجود ہے جبکہ خواب زار جوکہ پانچ مجموعے کا حسن انتخاب ہے جس انتخاب کے لیے ڈاکٹر زبیر شاداب نے بڑی کاوش کی ہے۔ عالم خورشید نے شاعری کو عام الفاظ میں جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ اپنے آپ میں ایک کارہائے نمایاں ہے ان کے یہاں زندگی اور زندگی کے مسائل کے ساتھ ساتھ سماج و معاشرے کو اتنی خوبصورتی سے اپنی شاعری کا موضوع بناتے اور اس میں ایک امتزاجی اسلوب پیدا کرتے ہیں کہ وہ بوجھ نہیں ہوتا۔

اس موقع پر سرسید اکیڈمی میں اردو زبان و ادب کے شیدائیوں سمیت شعبہ اردو کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کے متعدد اساتذہ، اسکالرز اور طلباء نے شرکت کی اور حسین و جمیل لمحات کو اپنے آنکھوں میں قید کرکے دونو کتابوں کی رسم اجرا کے گواہ بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.