ETV Bharat / state

مدرسے عتبان ابن مالک کے دو نابینا حفاظ قرآن بنے

Two Blind Hafiz Quran اورنگ آباد میں واقع مدرسہ عتبان ابن مالک سے مکمل قرآن کریم حفظ کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کے لیے ایک تقریب ادارے فیض عالمگیر میں رکھی گئی۔اس تقریب میں خاص بات یہ رہی کہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے دو حقیقی نابینا بھائیوں نے محض 15 مہینوں میں قرآن شریف حفظ مکمل کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 3:29 PM IST

مدرسے عتبان ابن مالک کے دو نابینا حفاظ قرآن بننے

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ادارہ فیض عالمگیر کی جانب سے مدرسہ عتبان ابن مالک قائم کیا گیا جہاں چکے ذریعے قرآن کریم حفظ کروایا جاتا ہے۔اس مدرسے سے حفظ کرنے والے نابینا طالب علموں حافظ شیخ عمران اور حافظ شیخ کامران نے صبح بعد فجر سے بعد مغرب تک ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا۔

ان دونوں ہی ہونیار حفاظ اکرام نے 15 مہینے میں مکمل قرآن کریم حفظ کیا ہے۔ اسی طرح فیض عالمگیر ادارے کا ایک اور طالب علم سید عبداللہ بیابانی نے بھی اپنی عصری تعلیم جاری رکھتے ہوئے 18 ماہ میں مکمل قرآن کریم حفظ کیا۔ ان تینوں حفاظ اکرام کی مہمان خصوصی مولانا عبدالقدیر مدنی کی موجودگی میں دستار بندی کی گئی۔مہمانوں نے انہیں انعامات اور دعاؤں سے نوازا ۔

یہ بھی پڑھیں:برسوں سے دینی و عصری تعلیم کا مرکز رہا ہے گیا کا مدرسہ رحمانیہ

اس موقع پر قرآن و احادیث کی روشنی میں مولانا عبدالقدیر مدنی نے حاضری ان کی رہنمائی کی۔ خوشی کا اظہار کیا کہ مدرسہ عتبان ابن مالک میں دو نابینہ بچوں کو حافظ قرآن بنتے انہوں نے دیکھا ہے۔ انہوں نے ان بچوں کو قران کریم حفظ کرنے میں تعاون کرنے والے استادوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔اس بابرکت محفل کو کامیاب بنانے میں کئی لوگوں کا اہم کردار رہا۔ فیض عالمگیر اداره مکاتب دینیات و مدرسه عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کے اغراض و مقاصد پر مختصر مگر پر اثر گفتگو کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.