رائچور : مارگہ درشی چٹ فنڈ رائچور کی جانب سے آنجہانی راموجی راؤ کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ پروگرام کے آغاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اگر ہم شعبے صحافت کی بات کریں تو ملک میں بہت سارے میڈیا ہاؤس ہیں جو ہندی اور انگریزی زبان میں اپنا چینل چلا رہے ہیں۔ لیکن رامو جی راؤ واحد ایسی شخصیت ہیں جو ملک کے 16 زبانوں میں نہایت کامیابی کے ساتھ چینل چلا رہے ہیں۔ انہوں نے علاقائیت سے اوپر اٹھ کر ملک و صحافت کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر تعزیتی اجلاس کا انعقاد، آنجہانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا - Tributes Paid to Ramoji Rao
اس موقع پر دیگر کئی احباب نے راموجی راؤ کی شخصیت اور کارناموں پر گفتگو کرتے ہوئے رامو جی راؤ کو ایک عظیم انسان قرار دیا۔