ETV Bharat / state

آج 12 گھنٹے کی تاخیر سے گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے گا حجاج کا قافلہ - Haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 11:49 AM IST

Updated : Jul 11, 2024, 12:15 PM IST

Haj Convoy Arrived at Gaya Airport Delay: بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی کے تیسرے دن کا طیارہ 12 گھنٹہ تاخیر ہوچکا ہے۔ گیا ہوائی اڈہ پر اب 12 جولائی کی صبح 3 بجے کے قریب یہ طیارہ پہنچے گا۔ حاجیوں کے رشتے داروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسی وقت کے مطابق گیا ایئرپورٹ پر پہنچیں۔

Today, the Haj convoy arrived at the Gaya airport after a delay of 12 hours
آج 12 گھنٹے کی تاخیر سے گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے گا حجاج کا قافلہ (ETV Bharat Urdu)

گیا: بہار کے حجاج کرام کی آج کی واپسی کی پرواز تقریباً 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اسپائس جیٹ کے طیارہ' ایس جی 6618 ' کو سہ پہر 3:50 بجے گیا ہوائی اڈہ پر آنا تھا لیکن اب وہ تاخیر ہوکر صبح 3 بجے آئے گا۔ یعنی کہ 11 جولائی کا طیارہ اب 12 جولائی کی صبح کو پہنچے گا۔ گیا ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ کر طیارہ تاخیر ہوا ہے۔ 11 جولائی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق جدہ ایئر پورٹ سے صبح 4 بجکر پانچ منٹ پر پرواز ہونی تھی۔ جبکہ اس طیارہ کو فجرہ ایئرپورٹ صبح 9:20 بجے مینٹننس کے لیے اترنا تھا اور اس کے بعد اسے گیا ایئر پورٹ پر شام 3 بجکر 50 منٹ پر پہنچنا تھا لیکن اب طیارہ قریب 12 گھنٹے کی تاخیر سے 12 جولائی کی صبح 3 بجے گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اللہ کے گھر میں خدا اور اس کے رسول کے سوا کسی کی یاد نہیں آتی، حج سے واپسی حاجی کا ردعمل

اطلاع کے مطابق قریب ڈیڑھ سو حجاج کرام کا قافلہ وطن واپسی کے لیے جدہ ہوائی اڈے پر پہنچ چکا تھا اسی دوران اسپائس جیٹ کے اس طیارے میں خرابی آگئی۔ طیارے کے خراب اسپیئر پارٹس کو چینج کرنے میں گھنٹوں وقت لگے گا۔ حجاج کرام جدہ ایئرپورٹ پر ہی ہیں اور شام چار بجے کے بعد طیارے کی پرواز کی امید ہے۔ ضلع حج نوڈل افیسر راہل کمار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اطلاع دی جارہی ہے۔ حاجیوں نے بھی اپنے رشتے داروں کو اطلاع دی ہے، مختلف ذرائع کے توسط سے بھی اطلاع دی جارہی ہے۔ اس لیے رشتے دار پہلے سے طے وقت پر نا آکر اب نئے وقت مطابق پہنچیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

حالانکہ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ پر حاجیوں کے رشتہ دار اگر انہیں لینے پہلے سے متعینہ وقت پر پہنچتے بھی ہیں تو اُنہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن کیونکہ ایئر پورٹ پر ٹھہرنے کے لیے وسیع پنڈال بنا ہوا ہے ۔ پانی کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔ جانکاری فراہم کرنے کے لیے کنٹرول روم میں سرکاری اہلکار تعینات ہیں۔ واضح ہو کہ 9 جولائی سے بہار کے حجاج کرام کی گیا ہوائی اڈہ پر واپسی کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ تیسرے دن طیارہ 12 گھنٹہ تاخیر ہوچکا ہے۔ رشتے دار دوست واحباب کا گیا ایئرپورٹ پر پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، تبھی یہ خبر ملی کہ طیارہ 12 گھنٹہ تاخیر ہوچکا ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2024, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.