ETV Bharat / state

ابھیشیک بنرجی نے 16فروری کواہم میٹنگ بلائی

Abhishek Benerjee Call Meeting ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے 16فروری کو ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، ضلع اور بلاک صدور کی ورچوئل میٹنگ طلب کی ہے۔میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ابھیشیک بنرجی نے 16فروری کواہم میٹنگ بلائی
ابھیشیک بنرجی نے 16فروری کواہم میٹنگ بلائی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 7, 2024, 9:06 PM IST

کولکاتا؛مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی خود کو پارٹی سرگرمیوں سے دور کرلیا تھا اور انہو ں نے کہا تھا کہ وہ اپنے حلقے انتخاب ڈائمنڈ ہاربر تک محدود رہیں گے۔یکم جنوری کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی صدر سبرتو بخشی نے تبصرہ کیاتھا کہ ابھیشیک بنرجی میدان جنگ سے فرار نہیں ہوں گے۔

اس تبصرہ کے بعد پارٹی میں قیاس آرائی گرم ہوگئی تھی ۔ابھیشیک منگل کو دہلی سے کلکتہ واپس آکرممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی ۔اس کے بعد سے ہی امید کی جارہی تھی کہ ابھیشیک بنرجی پارٹی میں دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے۔ایک دن بعد یہ ان کے سرگرم ہونے کی خبر آرہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ابھیشیک کی طرف سے بلائی گئی 16 فروری کی میٹنگ میں ایم پی، ایم ایل اے، ضلع صدور کے علاوہ ریاست کے ہر بلاک کے صدور کو موجودرہیں گے۔ یعنی لوک سبھا کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا آخری مرحلہ 16 فروری سے تنظیم کے مختلف سطحوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے شروع ہوگا۔ ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق اجلاس جمعہ 16 فروری کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ ترنمول کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز جو میٹنگ میں موجود ہوں گے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ جمعہ کی دوپہر تک ان کے موبائل فون پر مخصوص لنکس بھیجے جائیں گے۔ 3 PM سے پہلے میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ ایم ایل اے، ایم پی، ضلع اور بلاک صدور وہاں ابھیشیک سے براہ راست رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:'گورنر کی تقریر کے بغیر بجٹ سیشن کا شروع ہونا کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی بات نہیں'

بتایا جاتا ہے کہ ترنمول کانگریس 16 فروری سے پہلے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی۔ اس کے نتیجے میں توقع ہے کہ راجیہ سبھا کے امیدوار بھی جنرل سکریٹری کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.