ETV Bharat / state

محرم منانے جارہے تھے، گیا میں دردناک سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک - GAYA ACCIDENT - GAYA ACCIDENT

Three Youths Died in Gaya: بہار کے ضلع گیا کے ڈوبھی میں واقع بہرا گاؤں کے تین نوجوانوں کی سڑک حادثے میں دردناک موت ہوگئی، گاؤں میں حادثے سے سوگ کی لہر ہے۔ یہ لوگ محرم کا جلوس دیکھنے جارہے تھے تبھی وہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

Three youths died in a tragic road accident in Gaya
گیا میں دردناک سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 11:48 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے ڈوبھی بلاک حلقہ میں واقع بہرا گاؤں کے تین نوجوانوں کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ بہرا گاؤں باشندہ محمد قاسم نے بتایا کہ محفوظ انصاری عرف منا کا بیٹا محمد جنید انصاری، نثار انصاری کا بیٹا محمد انصار انصاری اور مرحوم شرف الدین انصاری کا بیٹا محمد رضا علی کی موت ہو گئی ہے۔ سبھی کی عمر سترہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ اطلاع کے مطابق تینوں نوجوان ایک بائیک پر سوار ہوکر گزشتہ رات قریب ساڑھے آٹھ بجے جھارکھنڈ کے چترا ضلع کے ہنٹر گنج محرم کا جلوس دیکھنے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں پرامن ماحول میں دیر رات تک نکلتے رہے تعزیہ جلوس - Muharram Procession

سمجھا جارہا ہے کہ اسی درمیان ناگر گاؤں کے نزدیک سامنے سے آ رہی ایک گاڑی کی روشنی سے بائیک چلا رہا نوجوان چکمہ کھا گیا اور بائیک سڑک کنارے کھڑی ہائیوا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکّر اتنی زبردست تھی کہ دو نوجوانوں کی موت جائے وقوعہ پر ہی ہو گئی۔ جب کہ ایک محمد جنید انصاری کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ تینوں نوجوانوں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے گیا بھیج دی گئی تھی، پورے گاؤں میں صدمے کی لہر ہے۔ بچے بوڑھے جوان سبھی کی آنکھیں اشکبار ہیں۔

جے ڈی یو لیڈر ساجد انضمام نے بتایا کہ دو افراد کی نماز جنازہ جمعرات کی شام ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ جنازے میں کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے۔ جب کہ ایک لڑکے کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی۔ وہیں اس معاملے کے تعلق سے تھانہ میں نامعلوم گاڑی کے خلاف کیس درج ہوا ہے۔ تین نوجوان ایک ہی گاؤں کے تھے اور وہ آپس میں رشتے دار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.