ETV Bharat / state

میرٹھ. بچہ چوری اور سادھو کا بھیس اپنانے کے شبہ میں تین سادھوؤں کی پٹائی - Three sadhus attacked in UP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 14, 2024, 5:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہجوم کے ہاتھوں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے تین سادھوؤں کو بچہ چوری اور ہندو نہ ہونے کے شبہ میں لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹا گیا۔ اس پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

Three sadhus attacked in UP
Three sadhus attacked in UP (Etv bharat)

میرٹھ: میرٹھ میں تھانا لساڑی گیٹ علاقے کے پرہلاد نگر میں تین سادھوؤں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ حرکت میں آیا. پولیس کے اعلٰی افسران نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سادھوؤں کو یرغمال بنانے اور ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے تین لوگوں کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا۔ اور ان کے خلاف مزید کارروائی کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

میرٹھ کے پرہلاد نگر تین اگہوری ناتھ سادھوؤں کو اس وقت یرغمال بنایا گیا جب وہ علاقے میں گھوم رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے ان پر بچہ چوری اور بھیس بدل کر گھومنے کا شک ظاہر کرتے ہوئے ان کو یرغمال بنا لیا. اور ان کو ہنومان چالیسا اور گئو ترانہ نہ سنانے پر ان کو لاٹھی اور ڈنڈوں کے ذریعے پیٹا گیا۔ ان تینوں سادھوؤں سے کئی سوالات کیے گئے۔ اس دوران مقامی پولیس افسر نے جب ان سے جانکاری لی تو وہ تینوں اصلی سادھو پائے گئے جوکہ ہریانہ کے بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے تصدیق کے بعد ان تینوں سادھوؤں کو چھوڑ دیا۔ اور یہ پورا معاملہ اعلیٰ افسران سے چھپایا گیا. اب جب اس معاملے کے دو روز بعد سادھوؤں کے ساتھ پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوا تو اعلیٰ افسران نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور ہجومی تشدد سے جوڑ کر دیکھنے کے بعد وائرل ویڈیو میں پٹائی کرنے والے تین ملزمان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ تینوں سادھوؤں کو بچہ چوری کرنے اور سادھوؤں کا بھیس اپنانے کے شک میں روکا گیا تھا اور پھر انہیں ہنومان چالیسہ پڑھنے کو کہا گیا اور اسی دوران ان کی پٹائی کی گئی۔ بعد ازاں اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.