ETV Bharat / state

وقف ترمیمی بل کے ذریعہ ملک کو ایک مرتبہ پھر تقسیم کرنے کی بڑی سازش، مولانا کلب جواد - Waqf Amendment Act - WAQF AMENDMENT ACT

وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے مجلس علما ہند کے جنرل سکریٹری اور معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ ملک کو ایک بار پھر تقسیم کرنے کی بڑی سازش ہے، ہم حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف ضرور کرتے ہیں لیکن غلط کاموں میں ساتھ ہوں گے ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔

The Waqf Amendment Bill is a big conspiracy to divide the country once again: Maulana Kalbe Jawad
وقف ترمیمی بل ملک کو ایک مرتبہ پھر تقسیم کرنے کی بڑی سازش (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 4:59 PM IST

لکھنؤ: مولانا جواد نے ملت اسلامیہ ہند کے ساتھ ساتھ ملک کی سیکولر طاقتوں اور این ڈی اے میں شامل نتیش اور نائیڈو سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ یہ وقف کے ساتھ ساتھ ملک کو تباہ کرنے والا بل لایا گیا ہے جو سانپ کا بل ہے۔ یہاں کربلا جور باغ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مولانا کلب جواد کے ساتھ انجمن حیدری کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ بہادر عباس، سکریٹری جامعی رضوی، دیگر علما اور ذمہ داران شامل رہے اور اپنے خیالات پیش کیے۔

مولانا جواد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو وقف ترمیمی بل 2024 لایا گیا ہے جس کے مطالعہ کے بعد اندازہ ہوا کہ اس کے ذریعہ اوقاف کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ جو کہا جا رہا ہے کہ ریلوے اور وزارت دفاع کے بعد سب سے زیادہ زمین وقف بورڈ کے پاس ہے اور یہ دوسروں کی زمین پر قبضہ ہے تو یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کیونکہ وقف بورڈ تو ایک انج وقف کی زمین کا مالک نہیں ہے، وہ صرف چوکیدار ہے کہ جیسے مودی جی خود کو ملک کا چوکیدار کہتے ہیں کیونکہ وہ ملک کے مالک نہیں ہیں۔ وقف بورڈ صرف کیئر ٹیکر ہے، محافظ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نام پر مسلمانوں نے جو اپنی جائیداد دے دی ہے وہ ہے وقف، نہ اس کا مالک حکومت ہو سکتی ہے اور نہ وقف بورڈ ہو سکتا ہے۔

یہ زمین اچھے کاموں کے لیے وقف کی گئی ہے۔ یہ صرف اب اللہ کی جائیداد ہے۔ اللہ کی زمین پر تم کیسے قبضہ کر سکتے ہو؟ جو بھگوان کے نام پر زمین دے دی گئی ہے اس پر کوئی کیسے قبضہ کر سکتا ہے؟ یہ وقف ترمیمی بل بہت بڑا دھوکہ ہے۔ اس میں حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ہم وقف تب مانیں گے جب وقف ڈیڈ لائیں گے۔ پانچ سو سال پرانی درگاہ ہے تو کیا اس کی ڈیڈ ہوگی۔ آصفی امام باڑہ ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں تو کیا اس کی وقف ڈیڈ مل جائے گی۔ شاہی جامع مسجد دہلی کی کیا وقف ڈیڈ مل جائے گی اور اگر نہیں ملے گی تو کیا یہ حکومت کی زمین ہو جائے گی؟

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ اور جو دوسری عبادت گاہیں ہیں ان کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، صرف پوجا ہی کافی ہے۔ کہیں مورتی ہے تو مندر مانا جائے گا لیکن پانچ سو سال سے اگر کہیں نماز ہو رہی ہے تو اس کو مسجد نہیں مانا جائے گا۔ اس کے لیے وقف ڈیڈلائن لاؤ یہ کتنا بڑا بھید بھاؤ ہے۔ مندروں کے لیے وقف ڈیڈ نہیں مانگ رہے ہیں، گرودوارہ کے لیے نہیں مانگ رہے ہیں، چرچ کے لیے نہیں مانگ رہے ہیں۔ مسجدوں کے لیے مانگ رہے ہیں۔

کلب جواد نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ چار سو، پانچ سو سال پہلے وقف بورڈ تھا کیا؟ نہیں تھا تو وقف ڈیڈ کیسے مل جائے گی۔ مسجد پانچ سو سال پرانی اور وقف بورڈ سو سال پرانا تو کیسے وقف ڈیڈ ملے گی۔ پہلے زبانی وقف ہوتا تھا، صرف صیغہ پڑھ دیا جاتا تھا۔ بل میں کہا جا رہا ہے کہ وقف بائی یوزر نہیں اور یہ صرف مسلمانوں کے لیے بنایا جا رہا ہے کہ وقف بائی یوزر نہیں۔ ورنہ سب جگہ یہی ہے۔ کہیں پوجا ہو رہی ہے۔ اس کو آپ مندر مان رہے ہیں، مورتی رکھی ہے تو مندر مان رہے ہیں۔ لیکن مسجد میں نماز ہو رہی ہے تو اس کو آپ مسجد نہیں مانیں گے۔ امام باڑہ میں مجلس ہو رہی ہے لیکن امام باڑہ نہیں مانیں گے۔ درگاہ میں عقیدت مند آ رہے ہیں لیکن درگاہ نہیں مانیں گے۔ یہ تو ظلم ہے۔ اب کلکٹر فیصلہ کرے گا کہ وقف ہے یا نہیں ہے۔ تین سے چار لاکھ وقف ڈیڈ ہیں سب فارسی میں یا اردو میں ہیں تو کیا کلکٹر اردو یا فارسی سمجھ جائے گا۔ وہ کہے گا کہ ترجمہ کرکے لاؤ اور وقت دیا گیا ہے صرف 6 مہینے کا۔ جب کہ صرف ترجمہ کرانے میں دس سال لگ جائیں گے۔

پورا الگ شعبہ سو آدمیوں کا کھولا جائے تب ایسا ہو پائے گا۔ اس کے بعد ترجمہ ہوگا، پھر کلکٹر صاحب پڑھیں گے اور فیصلہ دیں گے، وقت دیا ہے 6 مہینے کا اور ترجمہ میں وقت لگے گا دس سال کا۔ کلکٹر کوئی عدالت یا کورٹ نہیں ہے لیکن اس نے فیصلہ کر دیا کہ وقف نہیں ہے تو نہیں ہے۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ یہ بل نہیں دھوکہ ہے، سانپ کا بل ہے۔ اس سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے اندر ہاتھ ڈالیں گے تو سانپ ڈس لے گا۔ یہ بہت بڑی سازش ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ پھر ہندوستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جب مسجدوں میں نماز سے روکا جائے گا، امام باڑوں میں مجلسوں سے روکا جائے گا، درگاہوں میں عقیدت مندوں کے جانے سے روکا جائے گا تو انجام کیا ہوگا؟

یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ 1947 والا ماحول پیدا ہو۔ پہلے کہا سڑک پر نہیں مسجد میں نماز پڑھو اور اب مسجد حکومت کی ہو جائے گی تو کہاں نماز پڑھیں گے۔ مولانا جواد نے کہا کہ تمام مسلمان اور سیکولر لوگ متحد ہوں۔ نتیش کمار اور نائیڈو اپنا رول ادا کر سکتے ہیں۔ ہم اپنی بات کہیں گے لیکن امید کم ہے کہ بات مانی جائے گی۔ مولانا جواد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ختم کر دیا گیا۔

جس پر حکومت کا قبضہ ہے اس پر مقدمہ نہیں چلے گا اور وہ زمین وقف نہیں ہوگی۔ جس پر حکومت نے مقدمہ دائر کیا ہے اس پر بھی مقدمہ نہیں چلے گا۔ 80 فیصد وقف تو یوں ہی ختم ہو گئے۔ وقف پر جو قبضے شروع ہوئے ہیں یہ کانگریس کے دور میں ہی شروع ہوئے اور وہی اس کی ذمہ دار ہے۔ کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جو کانگریس نے زیادتی کی وہی آج بی جے پی کر رہی ہے۔ اب یہ سوچنا ہوگا کہ کون زیادہ برا ہے۔ بی جے پی کانگریس کا حشر دیکھ لے۔ اس کا بھی یہی حال ہوگا۔ بہادر عباس نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد اس کے خلاف ایک بڑا عوامی اجلاس منعقد کیا جائے گا اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کرے گا: مسلم پرسنل لا بورڈ - Waqf Amendment Act

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.