ETV Bharat / state

الکٹورل بانڈ کے سلسلے میں سوالات کے گھیرے میں ہے بی جے پی حکومت، اکھلیش - Akhilesh Yadav on Electoral Bond - AKHILESH YADAV ON ELECTORAL BOND

Akhilesh Yadav on Election Bond اکھلیش نے کہا کہ ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو آئین کو بچانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن آئین بچانے کا بھی الیکشن ہے۔ آئین بچے گا تبھی جمہوریت بچے گی۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 5:41 PM IST

اٹاوہ:

سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ الکٹورل بانڈ کے گھپلے کے سامنے آنے کے بعد ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بی جے پی شرمشار ہورہی ہے سیفئی میں ہولی کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے پیر کو کہا کہ ہزاروں کروڑوں روپئے الکٹورل بانڈ کا گھپلہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی سوالات کے گھیرے میں کھڑی ہوگئی ہے دنیا میں اس معاملے کے حوالے سے بی جے پی شرمشار ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کو چندہ اپنی مرضی سے دیا جاتا ہے لیکن مودی حکومت کے دباؤ میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ لوگوں سے زبردستی وصولی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاہم سب کو مل کر کے لگاتار ناانصافی کے خلاف لڑتے رہنا ہے۔ یہ سال 2024 کا لوک سبھ الیکشن ہمارے ملک کے مستقبل کو طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو آئین کو بچانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن آئین بچانے کا بھی الیکشن ہے۔ آئین بچے گا تبھی جمہوریت بچے گی۔

انہوں نے کہا جہاں ہم لوگ ہولی کا تیوہار منارہے ہیں ۔ یہ رنگوں کو تیوہار ہے لیکن کئی لوگوں کو صرف ایک رنگ پسند ہے۔ ہماری جمہوریت تب مضبوط ہوگی جب رنگین ہوگی۔اس لئے یہ الیکشن ہماری اور آپ کے لئے امتحان کا الیکشن ہے۔ سبھی سماج وادیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملائم سنگھ اور لوہیا کے نظریات کو اونچائی تک لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس بی آئی نے انتخابی بانڈ کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو سونپ دیا

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی تیاریاں 51 فیصد سے زیادہ ووٹوں کو ذہن میں رکھ کر کر رہی ہیں۔ اس لیے ہمارے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے بوتھ کو بچائیں۔ بوتھ فیصد میں اضافہ کریں اور اسے 51 فیصد سے آگے لے جائیں۔ ہمیں ووٹ ڈالنے سے لے کر ووٹ ڈلوانےتک پوری طرح محتاط رہنا ہوگا، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو اس بار جمہوریت نہیں بچے گی، جو حقوق ہمیں ملے وہ چھین لیے جائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.