حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں پینے کے پانی وہ برقی کی موثر طور پر سربراہی، صاف صفائی کے انتطامات کیلے حکومت کی جانب سے5 کڑوڑ روپے بجٹ منظور کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت ماہ رمضان کے لئے خصوصی انتطامات کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ تمام سرکاری عہدیداروں بشمول جی ایچ ایم سی کو ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں کہ فوری طور پر ٹنڈرس طلب کریں تاکہ بہتر سے بہتر طور پر رمضان میں انتظامات کےجاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:سر سید نے علیگڑھ نمائش میں ڈرامہ کرکے چندہ اکھٹا کیا تھا اور کتابوں کی دکان بھی لگائی تھی
اکبر الدین اویسی کے سوال پر کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ظابطہ اخلاق نافذ ہونے پر حکومت اقدامات نہیں کر سکتی کہنے پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اختتام کے فوری بعد ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔تمام ارکان اسمبلی بات چیت کی جائے گی۔وزیر اعلٰی ریونت ریڈی نے یہ بھی کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس راتوں کے موقع دیر تک دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔کیونکہ ماہ رمضان میں دیر رات تک خریداری ہوتی ہے۔