ETV Bharat / state

لوک سبھا آزاد امیدوار سرفراز احمد سے خصوصی گفتگو - Lok Sabha independent candidate - LOK SABHA INDEPENDENT CANDIDATE

Lok Sabha independent candidate Sarfaraz Ahmed سرفراز احمد نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان بے روزگاری،بد عنوانی،مہنگائی جیسے مدعوں کے ساتھ جا رہے ہیں اور عوام کا پیار بھی مل رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 4:01 PM IST

لوک سبھا آزاد امیدوار سرفراز احمد سے خصوصی گفتگو (Etv Bharat)

جونپور : ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں چھٹویں مرحلے میں ووٹنگ ہونا ہے اور چار جون کو نتائج آنا ہے جونپور لوک سبھا 73 سے بی جے پی نے مہاراشٹر کے لیڈر کرپا شنکر سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ے اور انڈیا اتحاد نے بابو سنگھ کوشواہا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے تو وہیں بی ایس پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ایسے میں تمام امیدوار اپنی پوری دم خم کے ساتھ عوام کے بیچ جاکر اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت اردو نے آزاد امیدوار سرفراز احمد سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان بے روزگاری،بد عنوانی،مہنگائی جیسے مدعوں کے ساتھ جا رہے ہیں اور عوام کا پیار بھی مل رہا ہے میں کوشش کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ جو محنت کرتا ہے سیاسی جماعتیں انہیں ٹکٹ نہیں دیتی ہیں ہم آزاد امیدوار کے طور پر محنت کر رہے ہیں اگر عوام کو سمجھ آئے گا تو وہ ہمیں کامیاب بنائے گی ورنہ صاف ستھری بات کرنے والا اور نوجوان کو کوئی بھی پارٹی پسند نہیں کرتی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بڑی پارٹی،چھوٹی پارٹی سے کچھ نہیں ہوتا ہے ہم کام کرنا جانتے ہیں اور عوام اسے پسند کرتی ہے جو کام کرتا ہے اور اگر ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم جونپور کو ترقی کی طرف لیکر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو کو عوام پہچانتی ہی نہیں کیونکہ وہ کامیاب ہونے کے بعد عوام سے نہیں ملے اب عوام ہوشیار ہو چکی ہے وہ سب جانتی ہے اُنہیں جواب دی گی، انہوں نے کہا کہ جونپور کے بچوں کے اندر قابلیت بھری ہوئی ہے پرائمری سرکاری اسکولوں کی حالت بد سے بدتر ہے جونپور کا تعلیمی معیار دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے ایک استاد ہونے کی وجہ سے اگر موقع ملتا ہے تو جونپور تعلیمی میدان میں نمایاں نام روشن کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے بعد بے روزگاری،تعلیم جیسے اہم میدان میں کام کروں گا موجودہ حکومت میں جتنے بھی پیپر ہوئے سب لیک ہو گئے اگر سرکار روزگار دیتی تو آج ہمارے ملک کا نوجوان ترقی کرکے آگے پہونچ جاتا پانچ کلو راشن سے عوام کا بھلا نہیں ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ گیس سلینڈر کی قیمت آسمان چھو رہی ہے یہ سرکار عوام کو گمراہ کر رہی ہے مگر سب عوام بیدار ہو رہی ہے انہیں اس لوک سبھا الیکشن میں جواب دیکر رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.