نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے چھ اسکولوں کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس اور فائر ڈپا رٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ اب تک کی تفتیش میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ جن اسکولوں کو یہ دھمکی ملی ہے ان میں کیلاش مشرق میں واقع ڈی پی ایس، سلوان اسکول، ماڈرن اسکول اور کیمبرج اسکول شامل ہیں۔ پولیس کی تفتیش میں اب تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔
#WATCH दिल्ली: ईस्ट ऑफ कैलाश स्थित दिल्ली पब्लिक स्कूल के परिसर की जांच के बाद डॉग स्क्वायड और अग्निशमन अधिकारियों की टीम रवाना हुई। दिल्ली के कुल 6 स्कूलों को आज बम की धमकी वाले ई-मेल मिले: दिल्ली फायर सर्विस
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 13, 2024
एक पुलिस अधिकारी ने कहा, " कुछ नहीं मिला है।" pic.twitter.com/IgFu5M4RxA
اسکول کے احاطے میں بہت سے دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا خطرہ: اسکولوں کو بھیجی گئی ای میل میں لکھا گیا ہے کہ یہ ای میل آپ کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ آپ کے اسکول کے احاطے میں بہت سے دھماکہ خیز مواد موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ داخل ہوتے وقت آپ سب نے اپنے ماسک پہن رکھے ہوں گے۔ اسکول کے احاطے میں طلباء کے بیگ کی بار بار جانچ نہیں کی جاتی ہے۔ اس سرگرمی میں ایک خفیہ ڈارک ویب گروپ اور کئی سرخ کمرے بھی شامل ہیں۔ بم عمارتوں کو تباہ کرنے اور لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی طاقتور ہیں۔ 13 اور 14 دسمبر 2024، یہ دو دن ہوسکتے ہیں جب آپ کے اسکول کو بم دھماکے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ای میل میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ بات خفیہ ہے کہ بم 13 یا 14 دسمبر کو دھماکہ کیا جائے گا تاہم یہ بات یقینی ہے کہ بم اب نصب کیے گئے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ جب آپ اپنے طلباء کے اسکول کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں تو آپ ان کو چیک کریں، اور یہ کہ آپ کے تمام اسکولوں میں شروع سے لے کر اختتام تک کے اوقات ایک جیسے ہوتے ہیں۔ ہمارے مطالبات کے لیے اس ای میل کا جواب دیں، ورنہ بم دھماکہ کر دیا جائے گا۔
#UPDATE दिल्ली के 6 स्कूलों को आज बम की धमकी वाले ई-मेल मिले हैं: दिल्ली फायर सर्विस
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 13, 2024
वीडियो भटनागर इंटरनेशनल स्कूल के बाहर से है। यह उन स्कूलों में से एक जिन्हें आज सुबह ई-मेल के ज़रिए बम की धमकी मिली। https://t.co/uswpmR3JUZ pic.twitter.com/wwPMi9oPIf
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات 12 بج کر 54 منٹ پر ان اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ صبح 6.23 بجے سری نواسپوری کے کیمبرج اسکول اور صبح 6.35 بجے ڈی پی ایس امر کالونی اسکول نے ای میل دیکھا۔ اس دھمکی کے بعد اسکول کے احاطے میں فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی، جو پورے اسکول کی چھان بین کررہے ہیں۔
اروند کیجریوال، سابق وزیراعلیٰ دہلی نے کہا کہ اس ہفتے میں دوسری بار دہلی کے اسکولوں کو بم کی دھمکی ملی ہے، جو بہت سنگین اور تشویشناک ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بچوں کے لیے کتنا برا ہو گا۔ ان کی پڑھائی کا کیا ہوگا؟-
مزید پڑھیں: یودھیا میں شیتل ماتا مندر کے مہنت کو عمر قید کی سزا، 2016 میں ہوئی تھی خاتون ٹیچر کی قتل
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل 9 دسمبر کو دہلی کے 40 سے زیادہ اسکولوں کو بھی ایسی ہی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے کیمپس میں بم نصب کیے گئے تھے۔ میل میں کہا گیا کہ اگر بم پھٹ گیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ میل بھیجنے والے نے دھماکے کو روکنے کے عوض 30 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔