ETV Bharat / state

مہاراشٹرحکومت کو بھی حلال سرٹیفائیڈ اشیاء پر پابندی عائد کر دینی چاہئے، منیشا کایندے - شیو سینا

شیو سینا کی رکن اسمبلی منیشا کایندے نے کہا کہ اتر پردیش کی طرح مہاراشٹرحکومت کو بھی حلال سرٹیفائیڈ اشیاء پر پابندی عائد دینی چاہئے۔ حکومت کے علاوہ کسی بھی این جی او کو کسی بھی تیار شدہ ایشا کو سرٹیفائیڈ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

مہاراشٹرحکومت کو بھی حلال سرٹیفائیڈ اشیاء پر پابندی عائد کر دینی چاہئے:۔منیشا کایندے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 4:57 PM IST

مہاراشٹرحکومت کو بھی حلال سرٹیفائیڈ اشیاء پر پابندی عائد کر دینی چاہئے:۔منیشا کایندے

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں شیو سینا کی رکن اسمبلی منیشا کایندے نے مطالبہ کیا کہ وہ تنظیمیں جو حلال سرٹیفیکیشن دیتی ہیں اور اشیاء فروخت کرتی ہیں ان پر مہاراشٹر میں بھی پابندی لگائی جائے۔ ممبئی میں حلال کونسل آف انڈیا اور جمعیت علماء غیر سرکاری طور پر حلال سرٹیفکیٹ جاری کر کے کسی نہ کسی طریقے سے غیر قانونی فنڈنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان تنظیموں کے ذریعہ حلال تصدیق شدہ اشیاء روزانہ غیر قانونی طور پر کسی خاص مذہب کے صارفین کو فروخت کی جاتی ہیں۔ ان تنظیموں کو کسی بھی مصنوعات کی تصدیق کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کایندے نے خط میں ذکر کیا ہے کہ یہ تنظیمیں کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر حلال سرٹیفکیٹ تقسیم کر کے مالی فائدے حاصل کر رہیں ہیں۔اس رقم کو ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔FDA اور FSSAI ملک میں ایسی فوڈ پروڈکٹس کو کوالٹی سرٹیفیکیشن دینے کے لیے مجاز ادارے ہیں۔ کسی دوسری تنظیم کو اس طرح کی سرٹیفیکیشن دینے کی اجازت نہیں ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی طرح کاسمیٹکس اور گھریلو اشیاء کو بھی ایک مخصوص رقم وصول کر کے سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں کو ریزرویشن کے لیے مراٹھا ریزرویشن مظاہرین سے سبق حاصل کرنا ہوگا: مفتی اسماعیل

کیاندے نے کہا کہ اس طرح کی حلال مصدقہ مصنوعات بہت سے سرکاری منصوبوں اور اقدامات (IRTC اور MTDC) میں فروخت کی جا رہیں ہیں،یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔اس پر حکومت کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.