میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ملک میں بڑھ رہے منافرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے میرٹھ کے سینٹ جوزف انٹر کالج میں ایک کل مذاہب دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقعے پر مختلف مذاہب کے پیشواؤں کے ساتھ علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے کہا کہ مذہب کسی ذات اور برادری کے نام پر باٹنے کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ آپسی اتحاد اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ کسی بھی مذہب سے ایک دوسرے مذہب کی برائی یا اس کو غلط نہیں بتایا بلکہ سبھی انسانیت کے ساتھ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسے کچھ سیاسی طاقتیں ملک کو ترقی کو روکنے اور اپنی سیاسی طاقت کو بنانے کے مقصد سے ان میں بکھراؤ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے میں اس طرح کے سیاسی چالوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع مولانا مشہود الرحمان جمالی چتورویدی نے مختلف مذاہب کے شلوک اور گرنتھ کے حوالے سے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ مشاعرہ: اس سے کہنا کہ پیار میں کیا رکھا ہے؟
اس طرح مولانا نے اپنے انداز میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کے لوگوں کو انسانیت کا پیغام دینے کی کوشش کی۔ لوگوں نے کثیر تعداد میں کل مذاہب دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔