ETV Bharat / state

دہلی شراب پالیسی معاملہ۔ کویتا کی عدالتی تحویل میں 23اپریل تک توسیع - EXCISE POLICY CASE - EXCISE POLICY CASE

تلنگانہ کی بی آر ایس لیڈر دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کویتا کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ نے ان کی عدالتی تحویل میں 23 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ سی بی آئی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

بی آرایس لیڈر کے۔ کویتا کوعدالت نے 23 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں اضافہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 12:08 PM IST

Updated : Apr 15, 2024, 12:16 PM IST

حیدرآباد: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی عدالتی تحویل میں اس ماہ کی 23تاریخ تک توسیع کردی گئی۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے کویتا کو دہلی کے راس ایونیوکورٹ میں پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی جانچ ایجنسی کے وکیل نے کویتا کو 14دنوں کے لئے تحویل میں دینے کی درخواست کی تاہم عدالت نے23اپریل تک ان کو تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت سے نکلتے ہوئے کویتا نے وہاں منتظر میڈیا کو بتایا کہ یہ سی بی آئی تحویل نہیں بی جے پی کی تحویل ہے، باہر بی جے پی والے کیا بات کررہے ہیں، اندر سی بی آئی والے پوچھ رہے ہیں۔ دو سال سے ان سے پوچھے گئے سوال دوبارہ پوچھے جارہے ہیں۔ اب جانچ ایجنسی کے پاس پوچھنے کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا کی عدالتی تحویل میں 9 اپریل تک توسیع - BRS Mlc K KAVITHA APPEARED IN COURT

دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار شدہ بی آر ایس پارٹی لیڈر کے کویتا نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم انہیں عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ کے کویتا نے اپنے بیٹے کے امتحانات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے ضمانت کی مانگ کی تھی۔ کے کویتا بی آر ایس (بھارتیہ راشٹرا سمیتی) کی لیڈر ہیں، اور وہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ای ڈی کے ریمانڈ کے بعد عدالتی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا، ستیندر جین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اور یہ رہنما تہاڑ جیل میں بند ہے۔

Last Updated : Apr 15, 2024, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.