ETV Bharat / state

کولکاتہ میڈیکل کالج کے سیمینار ہال میں ٹرینی ڈاکٹر کا قتل - DOCTOR UNNATURAL DEATH - DOCTOR UNNATURAL DEATH

کولکاتا کے آر جی کار ہسپتال میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

آر جی کار ہسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی لاش برآمد،جنسی زیادتی کے بعد قتل کا الزام
آر جی کار ہسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی لاش برآمد،جنسی زیادتی کے بعد قتل کا الزام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 3:16 PM IST

Updated : Aug 10, 2024, 8:35 PM IST

کولکاتا: گزشتہ روز جمعہ کو آر جی کار ہسپتال میں ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی لاش ملنے پر سنسنی پھیل گئی۔ لاش ایمرجنسی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر واقع سیمینار ہال سے ملی۔ خاتون ڈاکٹر کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر جمعرات کو نائٹ ڈیوٹی پر تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر ونیت گوئل کے علاوہ کولکاتا پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

اس وقت کولکاتا پولس کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی ایک خصوصی ٹیم آر جی کار اسپتال کے سیمینار ہال کی چوتھی منزل پر پیش آنے والے واقعے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔کولکاتا پولس کی فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کی جانچ کی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی یے۔

یہ بھی پڑھیں:چندولی: نوعمر لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ، احتجاج کرنے پر ساتھی نوجوان کو درخت سے باندھ دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ دسری طرف اس معاملے کو لے کر میڈیکل طلبا و طالبات نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2024, 8:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.