ETV Bharat / state

ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو روزگار دیں گے، راہل گاندھی - بھارت جوڑو نیائے یاترا

Bharat Jodo Nyay Yatra in Kanpur: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا کانپور میں زبردست پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا، اس موقع پر راہل گاندھی نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کی بات دہرائی اور ملک سے بے روزگاری کو دور کرنے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کی بات کہی۔

Bharat Jodo Nyay Yatra in Kanpur
کانپور: ملک سے بے روزگاری کا خاتما کر، نوجوانوں کو روزگار دیں گے، راہل گاندھی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 7:45 PM IST

Updated : Feb 21, 2024, 9:25 PM IST

کانپور: ملک سے بے روزگاری کا خاتما کر، نوجوانوں کو روزگار دیں گے، راہل گاندھی

کانپور: راہل گاندھی کے بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ریاست اترپردیش کے کانپور میں زبردست پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا۔ جہاں راہل گاندھی سے ملنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کی بات دہرائی اور بے روزگاری کو دور کرنے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کے لیے لوگوں کو کانگریس سے جڑنے کی بات کی۔

راہل گاندھی آج تقریبا ساڑھے گیارہ بجے نیے گنگا پل سے ہوتے ہوئے کانپور میں داخل ہوئے، جہاں لوگوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ جگہ جگہ پر راہل گاندھی کو پھول پیش کیے گئے اور راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ راہل گاندھی کی یہ یاترا کانپور میں صرف دو کلومیٹر تک کی تھی۔

راہل گاندھی نیے گنگا پل، پھول باغ میدان ہوتے ہوئے کانپور کے گھنٹہ گھر چوراہے پر پہنچے اور وہاں عوام کو خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرائے جانا اور ریزرویشن ہر ذات کو اس کی آبادی کے اعتبار سے دینے پر زور دیا۔

راہل گاندھی نے بھارت کی معیشت کو چند لوگوں کے ہاتھ میں ہونے کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام تک ان کا حق پہنچے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اگنی ویر جیسی نوکری دیے جانے پر زبردست تنقید کی۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بات دہرائی اور اپنے کانگریس کے ساتھ جڑنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی کے خطاب کے لیے کانپور کے گھنٹہ گھر چور ائے پر ایک اسٹیج بنایا گیا تھا لیکن عوام کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اور حفاظتی انتظام کی بنیاد پر راہل گاندھی اسٹیج تک نہیں پہنچ سکے، جس گاڑی سے وہ یاترا کر رہے تھے اسی گاڑی سے لوگوں کو خطاب کیا۔

Last Updated : Feb 21, 2024, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.